Tuesday, November 5, 2024
الرئيسيةکھیلٹینس کے عالمی فورم میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے وفد کی شرکت

ٹینس کے عالمی فورم میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے وفد کی شرکت

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ہانگ کانگ میں پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے وفد نے 8 سے 11 اکتوبر کو ہونے والی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) اور ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایف) کی سالانہ جنرل میٹنگز میں شرکت کی ۔ اس وفد کی قیادت سینیٹر سلیم سیف اللہ خان اور پاکستان کے مشہور ٹینس کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے کی ۔ اعصام الحق قریشی نے پہلی مرتبہ پی ٹی ایف کے صدر کے طور پر ان میٹنگز میں شرکت کی۔

اس میٹنگ میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے وفد نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مستقبل میں ٹینس کی ترقی کے حوالے سے اہم بات چیت بھی کی۔ وفد کے ایک اور اہم رکن محمد علی مرتضیٰ بھی اس میٹنگ میں شامل تھے۔ سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے اوریہ میٹنگ ایشیا اور پاکستان میں ٹینس کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اعصام الحق قریشی نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی ٹینس فیڈریشنز کے سربراہوں سے بات چیت کرنا ایک بہترین تجربہ تھا۔ ان ملاقاتوں سے جو تعلقات بنے ہیں، ان سے پاکستان میں ٹینس کی ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے خاص طور پر آئی ٹی ایف (انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن) کے صدر ڈیوڈ ہیگرٹی اور اے ٹی ایف (ایشین ٹینس فیڈریشن) کے صدر یوری پولسکی سے ملاقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اعصام الحق قریشی نے امید ظاہر کی کہ ان ملاقاتوں سے پاکستان میں ٹینس جیسے کھیل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، اور وہ دیگر ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان اور خطے میں ٹینس کو فروغ دیا جا سکے۔

Latest articles

امریکی صدارتی الیکشن، پولنگ جاری، کاملا اور ٹرمپ 3-3 ووٹوں کیساتھ برابر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں شروع ہونے والے انتخابی عمل میں نائب صدر...

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے اردو...

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت اور منتقلی روکی جائے ، 50 ممالک کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں 50...

اللہ مجھے تباہ و برباد کرے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو، اورنگزیب کچھی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے والے...

More like this