Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsکووڈ-19 کا نیا ویریئنٹ ’جے این ون‘، عالمی ادارہ صحت نے ہدایات...

کووڈ-19 کا نیا ویریئنٹ ’جے این ون‘، عالمی ادارہ صحت نے ہدایات جاری کردیں

Published on

کووڈ-19 کا نیا ویریئنٹ ’جے این ون‘، عالمی ادارہ صحت نے ہدایات جاری کردیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نےکورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ جے این ون کو ’ویریئنٹ آف انٹریسٹ‘ کا نام دیا ہے، جس کے کیسز بھارت، چین، برطانیہ اور امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس کے نئے سب ویریئنٹ ’جے این ون‘ کے نئے کیسز بھارت سمیت مختلف ممالک میں تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس نئے ویرینٹ سے فی الحال عوام کو زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور موجودہ ویکسین کی مدد سے بچا جاسکتا ہے۔

تاہم عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ اور دیگر انفیکشن اس موسم سرما میں بڑھ سکتے ہیں۔

البتہ کووڈ کے نئے ویرینٹ ’جے این ون‘ کے کیسز دنیا کے کئی ممالک میں تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

بھارت کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے نئے 260 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مثبت کیسز کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ بھارت میں اس وقت ایکٹو ایک ہزار 324 مثبت کیسز ہیں اور حالیہ دنوں میں کووڈ سے 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارت میں 8 دسمبر کو جے این ون ذیلی ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، کیرالہ میں 79 سالہ خاتون اس سے متاثر ہوئی تھی، کیس سامنے آنے پر کیرالہ سمیت پڑوسی ریاست میں الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔

Latest articles

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

امریکا کا یوکرین کے لئے مزید 500 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی مدت کے خاتمے...

More like this