Sunday, October 13, 2024
Homeکھیلقومی والی بال ٹیم اے وی سی چیلنجر کپ کے لیے بحرین...

قومی والی بال ٹیم اے وی سی چیلنجر کپ کے لیے بحرین پہنچ گئی

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک قومی والی بال ٹیم اے وی سی چیلنجر کپ کے لیے بحرین پہنچ گئی ہے ، جوکہ 2 سے 9 جون 2024 کو شیڈول ہے .قومی ٹیم کی بحرین روانگی سے قبل پاکستان والی بال فیڈریشن کے صدر سہیل خاور میر اور ان کے صاحبزادے معروف خاور میر نے سیالکوٹ میں پاکستان نیشنل سینئر مینز والی بال ٹیم کے لیے ایک شاندار لنچ کا اہتمام کیا۔

والی بال فیڈریشن کے صدر نے ٹیم کی لگن اور کامیابیوں پر بے حد فخر کا اظہار کیا، جبکہ معروف خاور میر نے کھلاڑیوں کو متحد رہنے اور دل سے کھیلنے کی ترغیب دی۔
قومی ٹیم نے اس سے قبل سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ترکمانستان کو فائنل میں شکست دے کر ایشین والی بال چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا .

اس کے بعد آسٹریلیا کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس نے والی روس کو وائٹ واش کیا .
قومی ٹیم کا شیڈول
2 جون پاکستان بمقابلہ کرغستان
3 جون پاکستان بمقابلہ تھائی لینڈ

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments