اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل اپنا سرکاری ترانہ جاری کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق یہ ترانہ ہمارے شائقین کے غیر متزلزل جذبے کو خراج تحسین ہے جو ہر فتح اور چیلنج کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
پی سی بی نے مزید کہا کہ آئیے متحد ہوں جشن منائیں، اور دنیا کو فتح کرنے کے لیے اپنی ٹیم کے سفر کو تقویت دیں۔
’ساڈی واری اوئے‘ نامی اس ترانے کو معروف گلوکار علی عظمت، عارف لوہار اور نہال نسیم نے گایا ہے۔
ترانے کو فرحان ضمیر، نہال نسیم، تحسین ڈبلیو چشتی، عارف لوہار اور خواجہ فہیم نے لکھا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آغاز آج انتہائی متوقع ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کینیڈا اور امریکہ کے ساتھ ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں کل 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جہاں انگلینڈ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلاس میں امریکا کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان ورلڈ کپ شیڈول
جون6: پاکستان بمقابلہ امریکہ، ڈیلاس
جون9: پاکستان بمقابلہ انڈیا، نیویارک
جون11: پاکستان بمقابلہ کینیڈا، نیویارک
جون16: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، لاڈر ہل