
برطانیہ کے عام انتخابات میں حصہ لینے والی اہم سیاسی جماعتیں
برطانیہ کی لیبر پارٹی نے ملک کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اقتدار سنبھال لیا، انہوں نے ہاؤس آف کامنز میں ورکنگ اکثریت کے لیے 326 سیٹوں کی حد عبور کر لی ہے۔
دوسری جانب برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سونک نے جمعے کو برطانیہ کے عام انتخابات میں کیئر اسٹارمر کی مرکزی اپوزیشن لیبر پارٹی سے شکست تسلیم کرلی ہے.
کنزرویٹو پارٹی کے رہنما رشی سونک نے کہا کہ آج اقتدار خیر سگالی کے ساتھ پرامن اور منظم طریقے سے منتقل ہوجائے گا۔
لیبر پارٹی
لیبر پارٹی ایک درمیانی بائیں بازو کی سیاسی پارٹی ہے، جس کی قیادت کیر سٹارمر کر رہے ہیں۔ برطانوی لیبر پارٹی 19ویں صدی کے آخر میں ٹریڈ یونین تحریک سے پروان چڑھی .پچھلی حکومت کے دوران لیبر پارٹی اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت تھی اور گزشتہ روز ہونے والی برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی ریکارڈ ووٹ حاصل کرکے حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی ہے.
کنزرویٹو پارٹی
کنزرویٹو پارٹی، جسے ٹوریز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک مرکزی دائیں بازو کی سیاسی جماعت ہے، جس کی قیادت فی الحال رشی سونک کر رہے ہیں، جنہوں نے اکتوبر 2022 میں لِز ٹرس سے انتخاب جیت کر اقتدار سنبھالا تھا۔
لبرل ڈیموکریٹس
لبرل ڈیموکریٹس، مرکز میں بائیں بازو کی درمیانی سیاسی جماعت ہے۔ 2010 سے 2015 تک ڈیوڈ کیمرون اور اس وقت کے لبرل ڈیموکریٹس کے رہنما، نائب وزیر اعظم نک کلیگ کے ماتحت کنزرویٹو کے ساتھ اتحاد میں اقتدار میں رہے۔
گرینز پارٹی
گرینز، بائیں بازو کی ایکو پولیٹکس، جس کی قیادت کارلا ڈینیئر اور ایڈرین رمسے کر رہے ہیں۔
ریفارم یو کے
ریفارم یو کے، دائیں بازو کی پارٹی جس کی قیادت نائجل فاریج کر رہے ہیں۔
سکاٹش نیشنل پارٹی
سکاٹش نیشنل پارٹی، SNP، سینٹر لیفٹ پارٹی جس کی قیادت جان سوینی کر رہے ہیں۔
ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی
ڈی یو پی، ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی نے سینٹر رائٹ ناردرن آئرش پارٹی، گیون رابنسن کی قیادت میں انتخابات میں حصہ لیا.