
پاکستانی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئےکرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،اسحاق ڈار
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے کرغز حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ پاکستانی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
نائب وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ میں طلباء پر پر تشدد ہجوم کے حملوں کی رپورٹس کو “انتہائی تشویشناک” قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم نے پاکستانی طلباء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کرغز حکام سے رابطہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر کو انہیں مکمل سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
The reports of mob attacks on students in the Kyrgyz Republic are extremely concerning. We have established contact with the Kyrgyz authorities to ensure protection of Pakistani students. I have instructed our Ambassador to Kyrgyzstan to fully facilitate them.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) May 18, 2024