Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsبلوچ مارچ اور لاپتا افراد کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،...

بلوچ مارچ اور لاپتا افراد کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Published on

بلوچ مارچ اور لاپتا افراد کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان مارچ اور لاپتا افراد کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان میں موجود بیرونی سفارتخانوں اور مشن کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں،پاکستان اپنے اندرونی معاملات کو بخوبی حل کرسکتا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ رواں برس سفارتی لحاظ سے پاکستان کے لیے اہم رہا، پاکستان اور روس کےتعلقات وقت کےساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سال 2023 پاکستان کی سفارت کاری کے لیے بہت مثبت رہا، پاکستانی وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر مملکت نے کئی ممالک کے دورے کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کئی ممالک کے کامیاب دورے کیے، اسی طرح سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی کئی ممالک کے دورے کیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔

Latest articles

پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی آمد، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں...

عمر ایوب کا عام انتخابات اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے...

عرب ریاستیں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کرتی ہیں، مصر کا امریکی وزیر خارجہ کو جواب

اردو انٹرنیشنل مصری وزیر خارجہ بدر عبدلطی نے پیر کے روز امریکی وزیر...

اگر عرب ممالک نے فلسطینیوں کو جگہ نہ دی تو ان کی امریکی امداد روک دی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

اردو انٹرنیشنل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (منگل) کو اردن کے بادشاہ شاہ...

More like this