آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لئے 7 ارب ڈالر کی منظوری دے دی
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کے لئے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت 7 ارب ڈالر کی منظوری دے دی ہے .
اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے لئے فوری طور پر1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے.
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے لئے نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر مشتمل ہے.
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کی اصلاحات، عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری انکا مقصد ہے.
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ نئے قرض پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام کی بحالی ہے.