Saturday, January 11, 2025
HomeTop Newsدفتر خارجہ پاکستان کی حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات...

دفتر خارجہ پاکستان کی حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات کی تردید

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ پاکستان کئی مواقع پر کہہ چکا ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات ہزاروں متاثرہ خاندانوں کے خلاف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بیلاروس کے صدر نے پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیر حاصل گفتگو میں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات کی گئی۔ پاکستان اور بیلاروس کے لئے تعاون کا روڈمیپ طے کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق روسی اسپیکر کے دعوت نامے پر روس کا دورہ کر رہے ہیں، دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان میں تعاون کو مزید بڑھانا ہے۔ دورے میں مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بیلجیئم میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کر رہی ہیں جس میں فلسطین میں جنگ بندی پر زور دیا جائے گا۔ پاکستان لبنان میں جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور لبنان کی خودمختاری کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان غزہ میں نسل کشی کی مذمت کرتا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پچھلے سال بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 سویلین مقبوضہ کشمیر میں شہید ہو گئے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمے داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار مشہد ایران کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے میں ای سی اور فریم ورک کے تحت تعاون بڑھانے پر بات کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دورہ مشہد میں ای سی او کلین انرجی چارٹر پر دستخط کیے جائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور امن کی بات کی جائے گی۔ اسرائیلی قیادت کی جانب سے ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خلاف بیان یا کسی اور بیان پر ہم تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ ایک ملک کے ساتھ زیادہ بہتر تعلقات کا مطلب یہ نہیں کہ دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہیں۔ صحافی مطیع اللہ جان کی گرفتاری کے خلاف برطانوی بیان پر ان کا کہنا تھا کہ مطیع اللہ جان کو جن حالات میں گرفتار کیا گیا اس پر وزارت اطلاعات تبصرہ کر سکتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران اکانومی، کنیکٹوٹی، بزنس فورم ایکسچینجز، کسٹم اور کئی دیگر امور پر معاہدات ہوئے، اس لیے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہیں۔ نہیں جانتے کہ متحدہ عرب امارات میں کتنے پاکستانی قید ہیں، پاکستانیوں پر متحدہ عرب امارات کے سفر کی کوئی ممانعت نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے افغان شہری احتجاج سے گرفتار کیے ہیں۔ غیر ملکی شہریوں کی پاکستانی سیاسی احتجاجات میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے، تمام غیر ملکیوں سے کہیں گے کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں، گرفتار افغان شہریوں کی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی۔ افغان شہریوں کی جانب سے گزشتہ ہفتے کی سیاسی صورتحال پر یو این ایچ سی آر نے پاکستان سے رابطہ نہیں کیا۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ کرم کی صورتحال پر صدر اور وزیراعظم نے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ذمے داروں کو قرار واقعی سزا کی تجویز کی ہے۔ وہاں حالات کی بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں، باقی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کسی پاکستانی شخصیت کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت سے آگاہ نہیں۔ پاکستانی سفیر کی افغان عبوری حکومت کے وزیر سے ملاقات معمول کی بات ہے، اس میں تمام دو طرفہ معاملات پر بات کی گئی لیکن ہم تفصیلات نہیں بتا سکتے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی متحدہ عرب امارات کا سفر کر رہے ہیں، اگر پاکستانیوں کو ویزے کے حصول میں مشکلات ہوتی ہیں ہم دو طرفہ ملاقاتوں میں ان پر بات کرتے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو متعلقہ ممالک کے قوانین اور ثقافت کا خیال رکھنا چاہیے۔

سارہ میر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارہ میر کی پٹیشن پر تبصرہ نہیں کروں گی، ہر فرد کو حق ہے کہ وہ پٹیشن دائر کرسکے۔ پاکستان میں حالات حاضرہ پر بیرون ممالک کے تبصرے دیکھے ہیں، پاکستان میں متعلقہ وزارتیں اس بارے میں وضاحت کر چکی ہیں۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...