Skip to content
21/08/2025
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
  • Pinterest
  • Linkedin
Urdu International

اردو انٹرنیشنل

Digital Media with a special focus on Global South

Primary Menu
  • Top News
  • پاکستان
  • سیاست نیوز
  • بین الاقوامی
  • کاروبار
  • South Asia
Watch Video
  • Home
  • Top News
  • پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا
  • Top News
  • پاکستان
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا

محمد سکندر Posted on 7 months ago 1 min read
WhatsApp-Image-2024-05-11-at-2.23.57-PM

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کےقومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے تیارہ کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کو چین کے جیو چوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ فصلوں کی مانیٹرنگ، اربن ڈیولپمنٹ، پلاننگ سمیت دیگر شعبوں میں معاونت کرے گا، سیٹلائٹ سے سیلاب، زلزلے، جنگلات کی کٹائی، تیل و گیس کی دریافت سے متعلق بھی معلومات کی فراہم ملے گی۔

ادھر، ترجمان اسپارکو نے بتایا کہ یہ قابل ذکر سنگ میل خلائی تحقیق میں خود انحصاری اور تکنیکی مہارت کی طرف پاکستان کے سفر میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے، یہ سیٹلائٹ سپارکو کے انجینئرز اور سائنسدانوں کی مہارت اور لگن کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خلائی ٹیکنالوجی کوملکی مفاد میں آگے بڑھانے کے لیے اسپارکو کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، یہ سنگ میل خلا پر مبنی مشاہدے میں پاکستان کی صلاحیتوں کو تقویت دیتا ہے۔

ترجمان اسپارکو نے مزید کہا کہ قدرتی وسائل کی موثر نگرانی اور انتظام آفات سے نمٹنے، شہری منصوبہ بندی، زرعی ترقی کے نظام کی مدد کرے گا، سيٹلائیٹ مختلف شعبوں میں کارآمد رہے گا۔

ترجمان اسپارکو کا کہنا تھا کہ یہ زراعت، کاشتکاری آبپاشی کے انتظام، اور فصل کی پیداوار کی پیشن گوئی میں مدد کرےگا، شہری منصوبہ بندی کے لیے یہ بنیادی ڈھانچےکی ترقی کی نگرانی، شہری پھیلاؤ کےانتظام میں بھی سود مند ثابت ہوگا۔

ترجمان کے مطابق ڈیزاسٹرمینجمنٹ میں یہ مؤثر ردعمل ک لیے سیلاب، لینڈسلائیڈنگ، زلزلوں کے بارے میں بروقت اپ ڈیٹ فراہم کرتا رہےگا، معدنیات، تیل اور گیس کے ذخائر سمیت قدرتی وسائل کی نگرانی اور تحفظ کرےگا۔

ترجمان اسپارکو کا مزید کہنا تھا کہ ترقی اور باخبر فیصلہ سازی کے لیے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا، کامیاب لانچ پاکستان کے خلائی ٹیکنالوجی کی بہتری کی طرف سفر میں ایک اہم قدم ہے۔

یہ خلائی سائنس، ٹیکنالوجی میں ہماری بڑھتی صلاحیتوں کا مظہر ہے، شہباز شریف

دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف نے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی لانچ کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہماری کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسپارکو نے آج پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل ای او- ون سیٹلائٹ جیو چوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر، چین سے خلاء میں روانہ کر دیا، جو قوم کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فصلوں کی پیداوار کی پیشگوئی سے لے کر شہری ترقی کے منصوبوں تک یہ سٹیلائٹ انتہائی معاون ثابت ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپارکو کی سربراہی میں یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہماری بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے، وزیر اعظم نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی لگن اور ایک بہترین ٹیم ورک پر مبارکباد دی۔

About the Author

محمد سکندر

Author

Visit Website View All Posts
Tags: آئی ایس پی آر اسپارکو الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ پاکستان جیو چوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین قومی خلائی ادارے

Continue Reading

Previous: صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیلیں گے، سابق کپتان نے تصدیق کر دی
Next: نک پوتھاس نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Related Stories

ٹرمپ کا جال
1 min read
  • Asia Pacific
  • Politics
  • آج کے کالمز
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

ٹرمپ کا جال

ویب ڈیسک Posted on 1 week ago
Historic Pak-US trade deal reached
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین

پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا

معصومہ زہرہ Posted on 3 weeks ago
Malala turns her fight for equality to women in sports
1 min read
  • Top News

ملالہ یوسفزئی کا عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا اعلان: رپورٹ سی این این اسپورٹس

معصومہ زہرہ Posted on 2 months ago

You may have missed

ٹرمپ کا جال
1 min read
  • Asia Pacific
  • Politics
  • آج کے کالمز
  • امریکہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

ٹرمپ کا جال

ویب ڈیسک Posted on 1 week ago
Historic Pak-US trade deal reached
1 min read
  • South Asia
  • Top News
  • امریکہ
  • انڈیا
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین

پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا

معصومہ زہرہ Posted on 3 weeks ago
Malala turns her fight for equality to women in sports
  • Top News

ملالہ یوسفزئی کا عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا اعلان: رپورٹ سی این این اسپورٹس

معصومہ زہرہ Posted on 2 months ago
India fail in narrative war
  • Top News
  • آج کے کالمز
  • اسرائیل
  • اسرائیل ایران جنگ
  • امریکہ
  • انڈیا
  • ایران
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • کالمز
  • مشرق وسطیٰ

بھارت بیانیے کی جنگ میں ناکام ، امریکہ کی اسرائیل کی مکمل حمایت ،عاصم منیر کا خیر مقدم ،مگر دہلی سے تحمل کا مطالبہ

معصومہ زہرہ Posted on 2 months ago
August 2025
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Jul    

اتجاه الموضة

Politics Top News Top News آج کے کالمز اسرائیل اسرائیل ایران جنگ اسرائیل حماس جنگ افغانستان الیکشن 2024 امریکہ انوار الحق کاکڑ انٹرنیمنٹ انڈیا اہم خبریں ایران بلاول بھٹو زرداری بنگلہ دیش بین الاقوامی تازہ ترین تحریک انصاف جماعت اسلامی جمعیت علمائے اسلام حزب اللہ دلچسپ و عجیب دہثت گردی سائنس اور ٹیکنالوجی سراج الحق سعودی عرب سپریم کورٹ عمران خان فلسطین فٹ بال لبنان مشرق وسطیٰ معیشت مولانا فضل الرحمن نوازشریف پاکستان پاکستان مسلم لیگ پیپلز پارٹی چین کاروبار کالمز کرکٹ کھیل

  • ٹرمپ کا جال
  • پاک-امریکہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا:بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکا
  • ملالہ یوسفزئی کا عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں میں سرمایہ کاری کا اعلان: رپورٹ سی این این اسپورٹس
  • بھارت بیانیے کی جنگ میں ناکام ، امریکہ کی اسرائیل کی مکمل حمایت ،عاصم منیر کا خیر مقدم ،مگر دہلی سے تحمل کا مطالبہ
  • بھارت میں مسلمانوں کی جبری ملک بدری کی رپورٹس منظر عام پر
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
  • Pinterest
  • Linkedin
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
  • Pinterest
  • Linkedin
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.