Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

جرمنی میں پاکستانی سفارتخانہ پر حملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعہ کے خلاف وفاقی کابینہ کی جانب سے ”حرمت پرچم“ مہم کا آغاز

feature photo - 2024-07-25T125404.233

جرمنی میں پاکستانی سفارتخانہ پر حملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعہ کے خلاف وفاقی کابینہ کی جانب سے ”حرمت پرچم“ مہم کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں پاکستانی سفارت خانہ پر مشتعل مظاہرین کے حملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعہ کے خلاف وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے ”حرمت پرچم“ مہم کا آغاز، وفاقی وزراءنے پاکستانی پرچم کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔

وفاقی وزرانے سوشل میڈیا پر قومی پرچم سے والہانہ محبت کے پیغامات بھی تحریر کئے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا سردار اویس لغاری، عبدالعلیم خان، رانا تنویر، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا نے بھی قومی پرچم کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ”چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے، پاکستان کے دشمنوں کو واضح پیغام“ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی۔ اسی طرح ڈاکٹر مصدق ملک، علی پرویز ملک اور جام کمال خان نے بھی قومی پرچم اور ”پاکستان زندہ باد“ کے پیغام کے ساتھ تصاویر جاری کیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ سیاسی کارکن، صحافی، دانشور، اساتذہ، وکلا، ڈاکٹر، کسان، مزدور، طالب علم، کاروباری حضرات، بیرون ملک محب وطن پاکستانی اور پاکستانی نوجوان ”حرمت پرچم مہم“ کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پرچم ہماری قومی شناخت اور خودمختاری کی علامت ہے، پاکستانی پرچم قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگست پاکستان کی آزادی کا مہینہ ہے، ”حرمت پرچم“ کی اس مہم کو مسلسل جاری رکھیں گے، حرمت پرچم قومی ذمہ داری ہے اور ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اس پر عمل کرے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وفاقی وزرا کی ”حرمت پرچم“ مہم کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

Tags: پاکستانی سفارت خانہ جرمنی حرمت پرچم وفاقی کابینہ

Post navigation

Previous: بانی پی ٹی آئی نے اپنی ممکنہ حراست آرمی کودینے کیخلاف درخواست دائر کردی
Next: اومان کے بلال خان نے شاہین آفریدی کا ون ڈے ریکارڈ توڑ دیا

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

Zero tolerance against terrorism Army Chief Asim Munir's decisive announcement
  • Top News
  • پاکستان

دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس: آرمی چیف عاصم منیر کا فیصلہ کن اعلان

Peshawar High Court decision POR and ACC cards ineffective, orders return of Afghan citizens
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ:پی او آر اور اے سی سی کارڈ غیر مؤثر، افغان شہریوں کی واپسی کا حکم

یہ بھی پڑہیے

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.