Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsوفاقی کابینہ نے 15اپریل تک کیلوں اور پیاز کی برآمد پر پابندی...

وفاقی کابینہ نے 15اپریل تک کیلوں اور پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی

Published on

وفاقی کابینہ نے 15اپریل تک کیلوں اور پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے 15اپریل تک کیلوں اور پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کر نے کی منظوری دیدی ہے،رمضان میں کیلوں ، پیاز کی وافرمقدارمیں دستیابی یقینی بنانے کیلئے برآمد پر پابندی عائد کی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ قیمتوں میں غیرضروری اضافے اور ناجائزمنافع خوری پرسخت کارروائی کی جائے اور واضح کیا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کےکنٹرول میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے شرکاءسے گفتگو میں نئی منتخب حکومت کا روڈ میپ واضح کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے فوری کمیٹی قائم کرنےکی ہدایات جاری کیں ان کا کہنا تھاکہ غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔

مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو اشیاءخوردونوش کی سستے داموں فراہمی ممکن بنائی جا سکے ۔

رمضان المبارک کے دوران اشیا کی مناسب قیمتوں میں فرا ہمی اور ان کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست کی منظوری دی گئی جبکہ میجر جنرل عبدالمعید کی بطور ڈی جی اے این ایف تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ غریب آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے پس گیا ہے، اشرافیہ کو سبسڈی دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

حالات کچھ بھی ہوں ہم اس ملک کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کی مانیٹرنگ کی جائے اور حق داروں اور عام آدمی کو مقررہ قیمت پر اشیا ملنی چاہیں اور ان کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔اس وقت قوم کو بڑے چیلنج مہنگائی کا سامنا ہے۔تمام صوبائی حکومتیں سے مل کر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہمارا پہلا امتحان ہے۔قیمتوں میں کسی قسم کی خرابی اور اشیا کی عدم دستیابی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، صوبوں میں صوبائی حکومتوں سے مل کر اشیا کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے اقدام کریں گے۔

Latest articles

لوکاس برگوال کا شاندار گول، ٹوٹنہم کی لیگ کپ کے سیمی فائنل میں لیورپول کو شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیورپول، جو پریمیئر لیگ میں...

ایران نے اسرائیل سے شامی علاقوں سے قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بشارالاسد کے اقتدار کے...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں کی گولڈ کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ...

آسٹریلیا کا سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان،نیا کپتان مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے جمعرات کو سری لنکا کے...

More like this