وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے عزم استحکام آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے عزم استحکام ویژن کی توثیق کردی ہے جب کہ وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کی بھی توثیق کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عزم استحکام آپریشن سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں، عزم استحکام آپریشن ماضی کے آپریشنز سے مختلف ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ اس آپریشن میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیراعظم نے بجٹ اجلاس کے دوران وزراء کو پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزراء کے پارلیمنٹ میں دفاتر موجود ہیں آپ سب وہاں ہی بیٹھا کریں۔