Tuesday, February 25, 2025
HomeTop Newsعمران خان سے متعلق فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے، امریکا نے...

عمران خان سے متعلق فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے، امریکا نے واضح کردیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کی عدالتوں نے کرنا ہے۔ ان کے کیسز ملکی آئین اور قوانین کے مطابق ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان کے لیے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور امریکی کانگریس ارکان کے عمران خان سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر جیونیوز کو تحریری جواب دیا ہے۔

دیے گئے تحریری جواب میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے اراکین نے جو خط و کتابت کی ہے اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

ترجمان کی جانب سے دیے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق امریکا اور پاکستان کے تعلقات کا اہم حصہ ہیں، ہم پاکستان میں جمہوری اصولوں، آئینی وانسانی حقوق کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ انسانی حقوق سمیت دیگر نکات پر پاکستانی حکام سے باقاعدگی سے رابطہ رہتا ہے، ہم پاکستان سے بھی دنیا بھر کے ممالک کی طرح رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے اراکین سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے دوبار صدر جوبائیڈن کو خط لکھ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی نامزد ہونے والے رچرڈ گرینل بار بار عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Latest articles

یوکرین جنگ کے تین سال مکمل، برطانیہ کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

برطانیہ نے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو...

ہم یوکرین کے ساتھ مستقل امن معاہدہ چاہتے ہیں ، نہ کہ فوری جنگ بندی: روس

روس کے ایک سینئر سفارت کار کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ...

حزب اللہ کمزور نہیں ہوئی اور اسرائیل کے خلاف اپنا دفاع جاری رکھے گی، حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم

گزشتہ روز حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کو بیروت میں سپردِ خاک...

امریکی فوجی قیادت میں بڑی تبدیلیاں، ٹرمپ نے اعلیٰ امریکی جنرل کو برطرف کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت میں...

More like this