عدالت نے مانا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فئیر ٹرائل کا موقع نہیں ملا،بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کیس کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے.
بلاول بھٹو نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد اپنے وکلاء سے بات کریں گے.
انہوں نے کہا کہ عدالت نے مانا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فئیر ٹرائل کا موقع نہیں ملا.
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کے لئے یہ فیصلہ سنا رہے ہیں.
بلاول بھٹو نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ سے پاکستان ترقی کر سکے گا.
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ سے پاکستان کی عوام انصاف کی امید رکھے بیٹھے تھے.
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد عوام کو اس ادارے سے انصاف کی امید ہو گی.
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد نظام صحیح سمت میں چلنا شروع ہو جائے گا.