Saturday, March 1, 2025
Homeکھیلکرکٹفخر، نافےکی بدولت مارخورز نے ڈولفنز کو ہرا کر چیمپیئنز ٹی 20...

فخر، نافےکی بدولت مارخورز نے ڈولفنز کو ہرا کر چیمپیئنز ٹی 20 کپ سے باہر کر دیا

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے 15ویں میچ میں اوپننگ بلے بازوں فخر زمان اور خواجہ نافے کی تیز رفتار نصف سنچریوں کی بدولت مارخورز نے ڈولفنز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

شاندار فتح نے مارخورز کو چھ میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ اسٹینڈنگ میں سرفہرست مقام پر پہنچا دیا، جبکہ ڈولفنز، جسے مسلسل چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا، پانچ ٹیموں کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

معمولی ہدف 140 رنز کے تعاقب میں فخر اور نافے نے 113 رنز کی شاندار اوپننگ پارٹنرشپ کے ساتھ رنز کے تعاقب کی مضبوط بنیاد رکھی۔

میچ جیتنے والی شراکت بالآخر 12ویں اوور میں اختتام پذیر ہوئی جب شایان شیخ نے بلے باز فخر زمان کو آؤٹ کر دیا۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 34 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز بنائے۔

اس کے بعد شایان نے اگلی ہی گیند پر محمد فیضان کو گولڈن ڈک پر آوٹ کیا.

مارخورز کے لیے ابھرتے ہوئے اوپنر نافے نے 44 گیندوں پر ناقابل شکست 66 رنز بنائے، جس میں 3 چھکوں سمیت 10 چوکے شامل تھے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، ڈولفنز وقار احمد کی نصف سنچری کے باوجود اپنے مقررہ 20 اوور میں صرف 139/8 کا مجموعی اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ٹاپ آرڈر بلے باز نے 47 گیندوں پر 55 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

ان کے علاوہ، قاسم اکرم (31) اور کپتان فہیم اشرف (20 ناٹ آؤٹ) نے نمایاں شراکت کی جبکہ ڈولفنز کے بقیہ بلے بازوں نے مارخورز کے باؤلنگ یونٹ کے خلاف جدوجہد کی۔

مارخورس کے باؤلرز میں سے نثار احمد نے اپنے چار اوور میں 22 رنز دے کر 4 وکٹ حاصل کیں جبکہ عاکف جاوید نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا.

Latest articles

غزہ کے حوالے سے مذاکرات مثبت سمت میں جارہے ہیں ، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے...

صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، معدنیات کے معاہدے پر دستخط متوقع

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں...

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

More like this