ٹیمبا باوما کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں واپسی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 اگست سے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں شروع ہونے والی آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز، جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا حصہ ہے2021 کے بعد پروٹیز کا کیریبین کا پہلا ریڈ بال ٹور ہوگا جسے انہوں نے 2-0 سے جیتا تھا۔
ٹیمبا باوما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پروٹیز اسکواڈ میں واپسی کی جبکہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مارکو جینسن کو اسکواڈ سے باہر رکھا گیا۔
پروٹیز کے ریڈ بال کوچ شکری کونراڈ نے تصدیق کی کہ ٹرسٹن اسٹبس پوری سیریز میں نمبر 3 پر کھیلیں گے اور وہ تکنیکی طور پر دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔
کونریڈ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تکنیکی طور پر اسٹبس بہترین میں سے ایک ہیں وہ اس قسم کے کرکٹر ہیں جسے میں ٹاپ آرڈر میں چاہتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ ان کے پاس ٹاپ کلاس نمبر 3 کے بلے باز کی تمام چیزیں موجود ہیں۔
جنوبی افریقہ ٹیسٹ اسکواڈ
ٹیمبا باوما (کپتان)، ڈیوڈ بیڈنگھم، میتھیو بریٹزکے، نینڈرے برگر، جیرالڈ کوٹزی، ٹونی ڈی زورزی، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ویان مولڈر، لونگی نگیڈی، ڈین پیٹرسن، ڈین پیڈٹ، کاگیسو ربادا، ریان ریکیلٹن، اسٹبس، کائل ویرین (وکٹ کیپر)