
Tadej Pogacar wins the 14th stage of Tour de France.
اردو انٹر نیشنل (سپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق، سلووینیا سے تعلق رکھنے والے تادے پوکاچرنےپہاڑوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹور ڈی فرانس کا 14 وااں مرحلہ جیت لیا۔ پوگاچر ، پیلی جرسی پہنے ہوئے جو اس بات کی علامت ہے کہ وہ لیڈنگ پوزیشن میں ہیں ، وہ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے جوناس ونجگارڈ سے 39 سیکنڈ آگے رہے۔
وِنجگارڈ نے آخری چڑھائی کے دوران پوگاچر کے ساتھ رہنے کی کوشش کی لیکن وہ اس کی رفتار کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ۔اس کے باوجود، ونجگارڈ مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر چلے گئے کیونکہ بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے ایک اور سوار، ریمکو ایونپول نے وقت ضائع کیا۔ اب، وِنجگارڈ مجموعی درجہ بندی میں پوکاچر سے 1 منٹ 57 سیکنڈ پیچھے ہے، اور ایونپول سے 25 سیکنڈ پیچھے ہے۔
پوگاچر کی ٹیم، امارات ، کا مقصد اپنی برتری کو برقرار رکھنا تھا اور اس نے ریس کے دوران عمدہ رفتار کے ساتھ یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔
پوگاکر نے ریس میں اپنے حریفوں سے الگ ہوکر ان پر یہ ثابت کردیا کہ وہ کتنا مضبوط ہے۔