Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کوبڑے مارجن سے شکست...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کوبڑے مارجن سے شکست دے دی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوران گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں اتوار کو یوگنڈا کو 134 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

ہدف (174 )رنز کے تعاقب میں، یوگنڈا صرف 39 رنز پر ڈھیر ہو گیا، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مشترکہ سب سے کم ٹیم کا مجموعہ ہے ہالینڈ بھی اسی اسکور پر سری لنکا کے خلاف چٹوگرام میں 2014 میں آؤٹ ہوا تھا۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر عقیل حسین نے سنسنی خیز اسپیل باولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں صرف 11 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا۔

ہوسین مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے ویسٹ انڈیز باولر بن گئے۔

الزاری جوزف نے بھی تین اوورز میں 6 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یوگنڈا کے لیے صرف ٹیلنڈر جمعہ میاگی ہی 20 گیندوں میں 13 ناقابل شکست رنز بنا کر ڈبل فیگر میں پہنچ سکے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ونڈیز نے مقررہ بیس اوورز میں 173-5کے مجموعی اسکور بنائے۔

جانسن چارلس نے 42 گیندوں میں4 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔

آندرے رسل نے 17 گیندوں پر تیز 30 رنزبنائے جس میں6 چوکے شامل تھے۔

یوگنڈا کے کپتان برائن مسابا چار اوورز میں 2-31 کے اعداد و شمار کے ساتھ گیند بازوں میں سےنمایاں تھے۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this