Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8:جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 رنز...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8:جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے دی

Published on

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8:جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، گروس آئلٹ، سینٹ لوشیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سپر 8 مقابلے میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو سات رنز سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔

پروٹیز مسلسل 6 جیت کے ساتھ مقابلے میں ناقابل شکست ہیں۔

انگلینڈ نے رنز کے تعاقب میں سست شروعات کی جب ان کے آخری میچ کے پرفارمر فل سالٹ ( 11) دوسرے اوور میں آوٹ ہو گئے۔ جوس بٹلر ( 17) اور جونی بیئرسٹو ( 16) ثابت قدم رہے لیکن اہم مراحل پر وکٹیں گنوائیں۔

انگلینڈ نے ہیری بروک اور لیام لیونگسٹون کے ساتھ 78 رنز کا اہم اسٹینڈ بنایا بروک نے جنوبی افریقی گیند بازوں کا مقابلہ کیا .

لیونگسٹون 17 گیندوں پر 33 رنز بنا کر کاگیسو ربادا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

دریں اثنا، بروک اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ففٹی تک پہنچ گئے لیکن وہ تعاقب مکمل نہیں کر سکے کیونکہ وہ کپتان ایڈن مارکرم کے ایک شاندار کیچ پر پویلین لوٹ گئے انہوں نے 37 گیندوں پر 53 رنز بنائے پرو ٹیز نےدفاعی چیمپئنز کو 156/6 کے مجموعی اسکار تک محدود رکھا.

پروٹیز کی جانب سے ربادا اور مہاراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کوئنٹن ڈی کاک نے جنوبی افریقہ کو شاندار آغاز فراہم کیا وکٹ کیپر بلے باز نے 22 گیندوں پر ففٹی بنائی جو جاری مقابلے کی مشترکہ تیز ترین تھی۔

دریں اثنا، ریزا ہینڈرکس ( 19) نے اپنی سست شروعاتکو جاری رکھا وہ لیگ اسپنر عادل رشید کے ہاتھوں آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے۔

ڈی کاک انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر کے ایکروبیٹک کیچ کی وجہ سے آؤٹ ہوئے انہوں نے 38 گیندوں پر8 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔

اس دوران راشد نے کپتان ایڈن مارکرم ( 1) کو آوٹ کر دیا ڈیوڈ ملر نے بعد کے حصے میں ذمہ داری سنبھالی انہوں نے 28 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔

پروٹیز اپنے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163کے مجموعی اسکور بنا سکی انگلینڈ کی جانب سے تیز گیند باز جوفرا آرچر سرفہرست بولر رہے، جنہوں نے 3/40کے اعدادوشمار حاصل کیے.

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this