Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پی سی بی چیئرمین محسن نقوی امریکہ میں...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پی سی بی چیئرمین محسن نقوی امریکہ میں پچوں اور دیگر انتظامات سے ناخوش

Published on

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی امریکہ میں پچوں اور دیگر انتظامات سے ناخوش

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پچ کی حالت اور آئی سی سی حکام کے ساتھ مناسب انتظامات کے مسائل کو اٹھایا ہے۔

باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ نقوی، جو پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر کے ساتھ بھی تھے نے انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسے ہیں جو امریکہ میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین نے آئی سی سی حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ منفی تشہیر سے امریکی کرکٹ کے لیے کبھی بھی مثبت نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔

محسن نقوی نے آئی سی سی کے اعلیٰ افسران کو بتایا کہ خاص طور پر ناساؤ اسٹیڈیم کی پچز امریکہ میں کرکٹ کے کھیل کو مقبول بنانے میں کسی طرح مدد نہیں کر سکتیں درحقیقت ایسی پچز جہاں رنز بنانا اور چھکے لگانا ناممکن ہو جاتا ہے وہ نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔

پی سی بی حکام ٹکٹوں کی مہنگی قیمت اور تماشائیوں کے لیے مناسب سہولیات کے فقدان سمیت مجموعی انتظامات پر بھی ناخوش تھے تماشائیوں کی جانب سے اسٹیڈیم میں سہولیات کی کمی کی شکایات بھی سامنے آئیں.

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this