Wednesday, July 3, 2024
کھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمعرات کو گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے دی۔

ہندوستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں وہ ہفتہ 29 جون کو بارباڈوس میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔

ہدف(172)کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات اچھی رہی کیونکہ پہلے تین اوورز میں انہوں نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 26 رنز بنائے تھے جوس بٹلر اچھا کھیل رہے تھے لیکن وہ چوتھے اوور کی پہلی گیند پر اکشر پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

اردو انٹرنیشنل

انگلینڈ اپنے کپتان کو کھونے کے بعددوبارہ کھیل میں واپسی نہ کر سکاکیونکہ جسپریت بمراہ نے فل سالٹ کو آوٹ کر دیا اور ان کی مشکلات میں اضافہ کیا۔

ہندوستان کا اسپن ڈپارٹمنٹ دفاعی چیمپئنز پر حاوی رہا کیونکہ جونی بیرسٹو ( 0)، معین علی ( 8)، سیم کرن ( 2) اور لیام لیونگ اسٹون ( 11)، سبھی ٹیم کے لیے بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

ہیری بروک نے 19 گیندوں پر 25 رنز بنا کر کچھ مزاحمت فراہم کی لیکن انہیں کلدیپ یادیو نے آؤٹ کر دیا۔

ہندوستان کی جانب سے پٹیل اور کلدیپ نے3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں کیونکہ پوری انگلش ٹیم 16.4 اوورز میں 103 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پہلی اننگز میں، ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں تھی کیونکہ ویرات کوہلی، ایک بار پھر، جاری ٹورنامنٹ میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے کیونکہ وہ صرف 9رنز بنانے کے بعد ریس ٹوپلی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد، رشبھ پنت بھی صرف 4 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس چلے گئے .

اردو انٹرنیشنل

تاہم، دو وکٹیں گنوانے کے بعد ہندوستان نےکھیل میں واپسی کی جب سوریہ کمار یادو اور روہت شرما نے 73 رنز کی شراکت قائم کی ہٹ مین نے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن 57 رنز بنانے کے بعد عادل رشید کی گوگلی پر آوٹ ہوگئے۔

یادیو نے شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان کا حملہ جاری رکھا لیکن وہ جوفرا آرچر کی گیند پر اپنی وکٹ گنوا کر صرف3 رنز سے اپنی نصف سنچری سے محروم ہوگئے۔

ہندوستان نے ہاردک پانڈیا ( 23) اور شیوم دوبے ( 0) کے ساتھ یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوائیں، لیکن رویندر جڈیجا ( 17) اور اکسر پٹیل (10) نے مقررہ اوورز میں ہندوستان کو 171 کے مجموعی اسکور تک پہنچا دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3 جبکہ عادل رشید، سیم کرن، جوفرا آرچر اور ریس ٹوپلے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دیگر خبریں

Trending

Azam Khan withdraws from Lanka Premier League

اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے

0
اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جیو نیوز نےذرائع کےحوالے سے رپورٹ کیا...