الرئيسيةکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے امریکہ کو شکست دے کر...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے امریکہ کو شکست دے کر سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر لیا

Published on

spot_img

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے امریکہ کو شکست دے کر سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں امریکہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

بھارت جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے بعد اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔

اس سے پہلے ہندوستان نے امریکہ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اور انہیں 110/8 کے مجموعی اسکور تک محدود رکھا ارشدیپ سنگھ ہندوستان کے لیے بہترین گیند باز تھے جنہوں نے 4/9 کے اعداد و شمار حاصل کیے جو کہ مقابلے کی تاریخ میں کسی ہندوستانی کی جانب سے اب تک کا بہترین باولر ہے۔

انہوں نے شایان جہانگیر، اینڈریز گوس، نتیش کمار اور ہرمیت سنگھ کو آؤٹ کیا۔

امریکہ کے لیے نتیش واحد بلے باز تھے، جنہوں نے 23 گیندوں پر 27 رنز بنائے .

ارشدیپ کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اکسر پٹیل نےایک کھلاڑی کو آوٹ کیا.

تعاقب کے دوران امریکی تیز رفتارباولر سوربھ نیتراولکر نے پاور پلے میں ویرات کوہلی (0) اور روہت شرما (3) کو آؤٹ کرنے کے ساتھ اننگز کا شاندار آغاز کیا

رشبھ پنت اور سوریہ کمار یادیو اننز کو مستحکم کیالیکن علی خان نے پنت (18) کو کلین بولڈ کر کے بھارت پر مزید دباؤ ڈالا۔

لیکن یادیو اور شیوم دوبے کی شاندار شراکت نے ہندوستان کو ہدف کے اختتام تک پہنچا دیا سوریا کمار یا 49 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دوبے نے 35 گیندوں پر 31 رنز بنائے انہوں نے تعاقب 18.2 اوورز میں مکمل کیا۔

Latest articles

ایمرجنگ ایشیا کپ: افغانستان اے نے بھارت اے کوہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

ایمرجنگ ایشیا کپ: افغانستان اے نے بھارت اے کوہرا کر فائنل میں جگہ بنا...

نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت:پونے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ تاریخی سیریز جیتنے کے قریب

نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت:پونے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ تاریخی سیریز...

اسپین:ریال میڈرڈ سٹار ونیسیئس جونیئر کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں چار افراد گرفتار

اسپین:ریال میڈرڈ سٹار ونیسیئس جونیئر کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں چار...

محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران اہم سنگ میل عبور کر لیا

محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران اہم سنگ میل عبور...

More like this