الرئيسيةکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے نمیبیا کو...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے نمیبیا کو 41 رنز سے شکست دے دی

Published on

spot_img

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے نمیبیا کو 41 رنز سے شکست دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نارتھ ساؤنڈ، انٹیگوا اور باربوڈا کے سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے نمیبیا کو 41 رنز سے شکست دے دی ہے۔

دفاعی چیمپئنز نے 122/5 کا مجموعی اسکور کرنے کے بعد ایگلز کو 85/3 رنز تک محدود کر دیا نمیبیا کو بارش کی وجہ سے (ڈی ایل ایس) کے ایڈجسٹ ہدف کے بعد 126 رنز کا تعاقب کرنا پڑا۔

اس سے قبل نمیبیا نے انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی.

بارش کی وجہ سے میچ 11 اوورز فی سائیڈ کر دیا گیا اور یہ تین گھنٹے بعد شروع ہوا آٹھویں اوور کے دوران ایک بار پھر بارش ہوئی اور میچ کو فی سائیڈ 10 اوورز تک کم کر دیا گیا۔

نمیبیا کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے کپتان جوس بٹلر (0) اور فل سالٹ (11) نے اپنی وکٹیں گنوا دی.

تاہم اننگز کو جونی بیرسٹو نے مستحکم کیا جو کہ تیسرے نمبر پر آئے جبکہ ہیری بروک اور وہ آخر تک کھیلے۔

نمیبیا کے گیند بازوں کی جانب سے شروع میں جو دباؤ ڈالا گیا تھا اس کو اس جوڑی نے دور کیا کیونکہ وہ آزادانہ طور پر رنز بناتے رہے انہوں نے 30 گیندوں پر 56 رنز کی شراکت قائم کی۔

بیرسٹو 18 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنانے کے بعد پویلین روانہ ہوئے۔

بروک اور معین علی نے آخری اوورز میں اپنی پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کیا نائب کپتان معین نے 6 گیندوں پر 16 جبکہ لیام لیونگسٹون نے 3 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔

بروک 20 گیندوں پر 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے 6 چوکے لگائے۔

روبن ٹرمپل مین نمیبیا کے لیے بہترین باؤلر رہے انہوں نے 2/31 کے اعداد و شمار حاصل کیےجبکہ ڈیوڈ ویز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا.

مائیکل وین لنگن اور نکولاس ڈیوین رنز کے تعاقب میں برابری کے اسکور کا مقابلہ نہیں کر سکے اور پہلے 6 اوورز میں صرف 43 رنز ہی جوڑ سکے ڈیوین ( 16) ریٹائر ہوئے اور ویز نے وان لنگن کے ساتھ شراکت کی۔

دونوں نےشاندار اسٹروک لگائے لیکن ہدف کے قریب نہ پہنچ سکے وین لنگن نے 29 گیندوں پر 33 جبکہ ویس نے 12 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن اور جوفرا آرچر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ اب چار میچوں کے بعد گروپ بی پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جس میں آسٹریلیا سرفہرست ہے جو پہلے ہی سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔

Latest articles

نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت:پونے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ تاریخی سیریز جیتنے کے قریب

نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت:پونے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ تاریخی سیریز...

اسپین:ریال میڈرڈ سٹار ونیسیئس جونیئر کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں چار افراد گرفتار

اسپین:ریال میڈرڈ سٹار ونیسیئس جونیئر کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں چار...

محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران اہم سنگ میل عبور کر لیا

محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران اہم سنگ میل عبور...

ایما راڈوکانو پیر کی انجری کا شکار ، ہانگ کانگ اوپن سے دستبرداری اختیار کر لی

ایما راڈوکانو پیر کی انجری کا شکار ، ہانگ کانگ اوپن سے دستبرداری اختیار...

More like this