Wednesday, June 26, 2024
کھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بابر اعظم نے اپنی کپتانی کے بارے بڑا...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بابر اعظم نے اپنی کپتانی کے بارے بڑا فیصلہ سنا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بابر اعظم نے اپنی کپتانی کے بارے بڑا فیصلہ سنا دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مین ان گرین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 میں پہنچنے میں ناکام ہونے کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بطور لیڈر اپنے مستقبل کے بارے میں بات کی۔

فلوریڈا کے لاڈر ہل کے سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

میچ کے بعد بابر نے صحافیوں سے بات کی اور اس حوالے سے جاری بحث پر روشنی ڈالی کہ آیا انہیں کپتان رہنا چاہیے یا نہیں۔

جب میں نے کپتانی چھوڑی میں نے محسوس کیا کہ مجھے مزید کپتان نہیں رہنا چاہیے اور خود ہی اس کا اعلان کیا جب پی سی بی نے مجھے دوبارہ واپس کپتان بنایا تو یہ ان کا فیصلہ تھا اب ہم واپس جائیں گے اور اس پر بات کریں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ ‘اگر میں دوبارہ کپتانی چھوڑتا ہوں تو سب کو آگاہ کردوں گا فی الحال میں نے اس بارے میں نہیں سوچا اور فیصلہ پی سی بی کا ہے’۔

دریں اثنا، انہوں نے قبول کیا کہ پاکستان ایک ٹیم کے طور پر اچھا نہیں کھیلا اور کسی ایک کھلاڑی کو نقصان کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔

“ہم ایک ٹیم کے طور پر ہارے اور ایک ٹیم کے طور پر نہیں کھیلے ہم کسی ایک شخص کی وجہ سے نہیں ہارے جیسا کہ آپ بتا رہے ہیں کہ یہ کپتان کی وجہ سے ہے میں جا کر سب کے لیے نہیں کھیل سکتا ٹیم میں 11 کھلاڑی ہیں اور ہر کھلاڑی اس میں کردارہے یہی وجہ ہے کہ وہ یہاں ورلڈ کپ کے لیے آئے ہیں میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم نے بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلا۔

عماد وسیم اور محمد عامر کی ورلڈ کپ کے لیے انٹرنیشنل ریٹائرمنٹ کے بعد واپسی ہوئی بابر نے ان کے تعاون کو سراہا۔

ان کی شراکت کافی اچھی تھی خاص طور پر اسپن باؤلنگ میں عماد وسیم نے بہت اچھا تعاون کیا عامر نے نئی گیند اور پرانی گیند کے ساتھ اچھی باؤلنگ کی ہے وہ تجربہ کار ہیں اور باولنگ کرنا جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان گروپ اے میں ممکنہ 8 میں سے 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا کیونکہ وہ اپنے پہلے دو میچوں میں امریکہ (یو ایس اے) اور بھارت سے ہارے تھے۔

دیگر خبریں

Trending

Pakistan Women's Cricket Team camp for Asia Cup has started in Karachi

ایشیا کپ کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا کیمپ...

0
ایشیا کپ کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا کیمپ کراچی میں شروع اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اگلے ماہ ہونے...