Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :آسٹریلیا کی اسکاٹ لینڈ کو شکست، انگلینڈ نے...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :آسٹریلیا کی اسکاٹ لینڈ کو شکست، انگلینڈ نے سپر 8 میں جگہ بنالی

Published on

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :آسٹریلیا کی اسکاٹ لینڈ کو شکست، انگلینڈ نے سپر 8 میں جگہ بنالی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، گروس آئلٹ، سینٹ لوشیا میں اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپ بی کے ایک اہم میچ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کی آج کی جیت نے اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بھی اسکاٹ لینڈ کے مقابلے بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر لیا انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ نے 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلہ کا اختتام کیا۔

آسٹریلیا نے چار جیت کے ساتھ سپر 8 میں بھی جگہ بنالی۔

آسٹریلیا نے 181 رنز ہدف کے تعاقب میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا کیونکہ مارکس اسٹونیس اور ٹریوس ہیڈ نے ہاف سنچری کی مدد سے 19.4 اوورز میں اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

ہیڈ نے 49 گیندوں میں 68 رنز بنائے، اس دوران اسٹوئنس نے 29 گیندوں میں 59 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک واٹ اور صفیان شریف نے2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 180-5 کے مجموعی اسکور بنائے برینڈن میک ملن کی 34 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار اننگز، ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

کپتان رچی بیرنگٹن نے 31 گیندوں پر 1 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 42 ناقابل شکست رنز بنائے۔

جارج منسی نے بھی بیٹنگ آرڈر کے اوپری حصے میں 23 گیندوں میں 35 رنز جوڑے۔

گلین میکسویل نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور ایشٹن اگر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Latest articles

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، ریال میڈرڈ ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ نے جوڈ بیلنگھم کی...

More like this