اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوران آسٹریلیا نے جمعرات کو عمان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔
عمان 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 125-9 رنز تک محدود رہا۔
مارکس سٹوئنس نے فاتح ٹیم کے لیے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اس دوران مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور نیتھن ایلس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اومان تعاقب کے دوران وقفے وقفے سے وکٹیں کھوتا رہا جس کی وجہ سے ان کی اننگز رفتار سے محروم رہا ایان خان نے 30 گیندوں پر سب سے زیادہ 36 رنز بنائے۔
اس سے قبل عمان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
9ویں اوور میں آسٹریلیا کے 3 کھلاڑی آوٹ کرنے کے باوجودبھی مارش کی ٹیم نے 20 اوورز میں 164رنز کا ہدف پوسٹ کیا.
اسٹوئنس نے 35 گیندوں میں 2 چوکوں اور6چھکوں کی مدد سے 66 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ڈیوڈ وارنر نے بھی 51 گیندوں پر 56 رنز بنا کر نصف سنچری بنائی۔
مہران خان نے عمان کے لیے چار اوورز میں 2-38 کے اعداد و شمار درج کیے۔