Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 36 رنز سے...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 36 رنز سے شکست دے دی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں کھیلے گئے میچ نمبر 17 میں حریف انگلینڈ کو 36 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی دوسری جیت اپنے نام کی۔

آسٹریلیا نے 201/7 کے مجموعی اسکور کے بعد دفاعی چیمپئن کو 165/6رنز تک محدود رکھا یہ 2007 کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی پہلی جیت ہے۔

انگلینڈ نے اپنے اوپنرز فل سالٹ اور جوس بٹلر کی طرف سے زبردست آغاز کیا جنہوں نے 73 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

سالٹ نے جارحانہ اور دل لگی اننگز کھیلتے ہوئے 160.86 کے اسٹرائیک ریٹ سے 23 گیندوں پر 37 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

ان کی اننگز کا اختتام ایڈم زمپا نے کیا جنہوں نے اسپیل کی اپنی پہلی گیند پر انہیں کلین بولڈ کردیا۔

کپتان بٹلر نے شاندار اننگ کھیلی انہوں نے 27 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے ان کو بھی زمپا نے پویلین کی راہ دکھائی۔

نائب کپتان معین علی نے اننگز مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ 16ویں اوور میں پیٹ کمنز کی گیند پر آوٹ ہو گئے انہوں نے 15 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔

انگلش بلے باز جارحانہ نہیں کھیل سکے کیونکہ آسٹریلیائی گیند ان پر حاوی تھے۔

کمنز 2021 کے چیمپئنز کے لیے بہترین باؤلر تھے جنہوں نے 2/23 کے اعداد و شمار حاصل کیے جبکہ زمپا نے 2/28 کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اور اوپنرز، ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر نے پانچ اوورز میں 70 رنز بنائے۔

ہیڈ نے 18 گیندوں پر 34 جبکہ وارنر نے 16 گیندوں پر 39 رنز بنائے کپتان مچل مارش نے 25 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔

اس دوران گلین میکسویل نے 25 گیندوں پر 35 جبکہ مارکس اسٹوئنس نے 17 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

کرس جارڈن نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جوفرا آرچر، عادل رشید، لیام لیونگسٹون اور معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this