اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی کپتان روہت شرما نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی بھی کچھ سال مزید کھیلنے اور کرکٹ کی دنیا پر اپنی شناخت چھوڑنے کی امید کر رہے ہیں۔
شرما، جنہوں نے 2021 میں تمام فارمیٹس میں ویرات کوہلی کی جگہ کپتانی کی انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے ساتھ ساتھ 2023 ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-2023 میں بلیوز کی قیادت کی۔
بلیوز فائنل ورلڈ کپ 2023 میں اپنی ٹرافی کی جیت کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن وہ آسٹریلیا سے ہار گئے۔
روہت نے دبئی آئی 103.8 کے ساتھ تازہ ترین انٹرویو میں کہا کہ سفر شاندار رہا اسے 17 سال ہو گئے ہیں میں اب بھی امید کرتا ہوں کہ کچھ اور سال بھی کھیلوں گا اور عالمی کرکٹ میں اثر ڈالوں گا.
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ملک کی کپتانی کرنا سب سے بڑا اعزاز ہے جو آپ حاصل کر سکتے ہیں اور میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں ایک دن کپتانی کروں گا لیکن ہاں، لوگ کہتے ہیں کہ اچھی چیزیں اچھے لوگوں کے ساتھ ہوتی ہیں
انہوں نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ بحیثیت کپتان ان کے منصوبے اس بات کو یقینی بنانا تھے کہ ہر کوئی ایک سمت میں ہے کیونکہ ٹیم کے کھیل کا مقصد ذاتی عزت کی تلاش کے بجائے ٹیم کو جیتنا ہے۔
شرما، نے مزید کہا کہ جب میں نے ہندوستانی کپتان کا عہدہ سنبھالا تو میں صرف یہ چاہتا تھا کہ ٹیم کو ایک سمت کی طرف لے کر چلو جس طرح ٹیم کے کھیل کو کھیلا جانا چاہئے یہ ذاتی سنگ میلوں اور ذاتی اعدادوشمار اور اہداف کے بارے میں نے کبھی نہیں سوچا ہےبس صرف یہ کہ اپنے ملک کے لیے ٹرافی جیتو.