Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

گنڈا پور مذاکرات کے حامی، عمران احتجاج کے خواہاں،رپورٹ

Supporters of Gandapur talks, Imran wants protest

گنڈا پور مذاکرات کے حامی،عمران احتجاج کے خواہاں،رپورٹ 

ذرائع کے مطابق مراد سعید نے پی ٹی آئی بانی کو گنڈا پور کی جگہ وزیراعلیٰ کے لیے سہیل آفریدی کا نام پہنچایا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  برطرف کیے گئے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ایک اور احتجاجی مارچ کے بجائے مذاکرات پر زور دیا تھا۔ ان کا مؤقف تھا کہ احتجاجی سیاست دوبارہ پارٹی کارکنوں کے درمیان خونریزی کا باعث بن سکتی ہے۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے مبینہ طور پر اس مشورے کو مسترد کر دیا اور اپنی سیاسی اہداف اور جیل سے رہائی کے لیے احتجاجی تحریک پر اصرار کیا۔

پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کے مطابق گنڈا پور گزشتہ نومبر کے احتجاجی مارچ کے دوران ہونے والے تشدد کے بعد دوبارہ کسی تصادم کے حق میں نہیں تھے۔

ایک سینئر پارٹی رہنما نے بتایا وہ ان لوگوں میں شامل تھے جو سمجھتے تھے کہ احتجاجی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوا اور مذاکرات کو ایک منصفانہ موقع دیا جانا چاہیے۔ذرائع کے مطابق گنڈا پور کو یقین تھا کہ اگر انہیں مذاکرات کی مکمل آزادی دی جائے تو وہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی یقینی بنا سکتے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ مراد سعید نے بشریٰ بی بی کے خاندان کے ذریعے جیل میں موجود پی ٹی آئی بانی کو سہیل آفریدی کا نام گنڈا پور کے متبادل کے طور پر پہنچایا۔ذرائع کے مطابق عمران خان سہیل آفریدی کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے تھے مگر مراد سعید کی سفارش پر انہیں نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا۔ شاید خان صاحب کو معلوم ہی نہیں تھا کہ سہیل آفریدی کون ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گنڈا پور اپنی ہی جماعت کی سوشل میڈیا ٹیموں کی جانب سے اپنے خلاف ہونے والی ٹرولنگ سے بھی شدید ناراض تھے اور اس کا الزام انہوں نے بنیادی طور پر علیمہ خان پر لگایا۔سابق وزیراعلیٰ نے عمران خان کو بتایا تھا کہ اندرونی تقسیم اور سوشل میڈیا حملوں نے ان کی پارٹی میں پوزیشن کو کمزور کر دیا ہے۔

ایک اندرونی ذریعے کے مطابق انہوں نے عمران خان پر زور دیا کہ پارٹی کو ان کے پیچھے متحد کریں، لیکن اندرونی گروہ بندی اور جھگڑے جاری رہے۔جب علی امین گنڈا پور سے ان کا مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موبائل فون پر کیے گئے کالز کا جواب نہیں دیا۔

Tags: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سہیل آفریدی سوشل میڈیا علیمہ خان عمران خان گنڈا پور وزیراعلیٰ

Post navigation

Previous: پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے: رپورٹ
Next: کرکٹ کا نیا باب: ‘ٹیسٹ ٹوئنٹی’ فارمیٹ کا باقاعدہ آغاز، تمام اہم اصول جاری

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.