Friday, July 5, 2024
الیکشن 2024سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مزید 32...

سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مزید 32 ایم این ایز کے حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے

سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مزید 32 ایم این ایز کے حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

سنی اتحاد کونسل نے مزید آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے. سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 32 کامیاب آزاد امیدواروں کے حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے ہیں جس کے بعد یہ تعداد 82 تک پہنچ گئی ہے.

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب آزاد امیدواروں کے حلف نامے بھی جلد جمع کرائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزید ایم این ایز کے حلف نامے بھی آج جمع کرائے جائیں گے جبکہ مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جلد پیش کی جائے گی۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...