Friday, July 5, 2024
Top Newsاسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان،100 انڈیکس 1039 پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان،100 انڈیکس 1039 پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان،100 انڈیکس 1039 پوائنٹس بڑھ گیا

بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی کا رجحان، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1039 پوائنٹس بڑھ گیا۔مثبت رجحان اس وقت دیکھنے کو ملا جب پاکستان مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ق) اوردیگر اتحادی جماعتوں کی جانب سے مل کر حکومت بنانے کے اعلان کیا گیا ہے.

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 9 بج کر 43 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1039 پوائنٹس یا 1.7 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 266 تک پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 61 ہزار 226 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیاسی بے یقینی کے سبب ٹریڈنگ کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رجحان مثبت میں تبدیل ہو گیا تھا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 161 پوائنٹس بڑھا تھا۔

اس سے ایک روز قبل (12 فروری) کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان رہا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1878 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی، ماہرین نے اس کی وجہ ’سیاسی بے یقینی‘ کو قرار دیا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 1064 پوائنٹس نیچے آگیا

دیگر خبریں

Trending

پاکستان میں تیزی سے معدوم ہونے والے پرندے

0
پاکستان میں تیزی سے معدوم ہونے والے پرندے پرندوں کو عام طور پر ہماری زمین کی صحت کا پیمانہ بھی کہا جاتا ہے۔یہ ماحولیاتی نظام...