Tuesday, January 7, 2025
HomeTop Newsغزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی روک تھام، پاکستان نے عالمی عدالت

غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی روک تھام، پاکستان نے عالمی عدالت

Published on

غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی روک تھام، پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کی روک تھام کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر متعدد پوسٹس میں کہا کہ ’غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ بہترین ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے خواتین، بچوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا کر انسانیت کی تمام حدیں پار کر دیں، خوراک کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں کو بھی نہیں چھوڑا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں بالخصوص سلامتی کونسل پر غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور سلامتی کونسل اسرائیل کو فلسطین میں مزید خونریزی سے روکے۔

انہوں نے جنوبی افریقہ کی نسل کشی کی کارروائیوں پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے جرأت مندانہ مؤقف کو سراہا۔

دفتر خارجہ نے بھی عالمی عدالت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطینی عوام کے لیے انصاف اور اسرائیل کے بین الاقوامی احتساب کے لیے بروقت اور اہم سنگ میل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی سی جے کے عارضی اقدامات کے نفاذ کے لیے ’غزہ کے لوگوں کو درپیش مصائب کے خاتمے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی‘ کی ضرورت ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this