Thursday, February 13, 2025
HomeTop Newsاسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 533 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 533 پوائنٹس کا اضافہ

Published on

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 533 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 533 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 11 بج کر 46 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 533 پوائنٹس یا 0.85 فیصد بڑھ کر 63 ہزار 536 پر پہنچ گیا، جو آخری کاروباری روز 63 ہزار 2 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے پہلے روز (29 جنوری) بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس نیچے آگیا تھا، اگلے روز انڈیکس 931 پوائنٹس کی کمی کے بعد 61 ہزار 841 پر بند ہوا تھا، تاہم 31 جنوری کو 137 پوائنٹس، یکم فروری کو 414 پوائنٹس اور 2 فروری کو کے ایس ای-100 انڈیکس میں 609 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد انڈیکس 63 ہزار 2 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔

سال 2024 کا آغاز 2 ہزار 210 پوائنٹس اضافے کے بعد ہوا تھا، جب یکم جنوری کو انڈیکس 62 ہزار 451 پوائنٹس سے بڑھ کر 64 ہزار 661 پر پہنچ گیا تھا، تاہم گزشتہ مہینے اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس 61 ہزار 979 پر آ گیا تھا۔

Latest articles

سہ فریقی سیریز: رضوان، آغا کی سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان...

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

More like this