کاکس بازار:سری لنکا ویمن انڈر 19کی پاکستان ویمن انڈر 19 کو شکست
کاکس بازار، 30 جنوری 2024: شیخ کمال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں خواتین کی انڈر 19 سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا ویمن انڈر 19 نے پاکستان ویمن انڈر 19 کو 31 رنز سے شکست دے دی۔
سری لنکا ویمن انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زیب النساء نیاز نے ابتدائی پیش رفت فراہم کی، کیونکہ اس نے دوسری گیند پر دیومی وجیراتھنے کو آؤٹ کر دیا.
نیتمی سینارتھنا اور وشمی گوناراتھنا نے دوسری وکٹ کے لیے 66 رنز کی شراکت قائم کی ۔
ماہم انیس نے شراکت کو توڑنے کے لیے سینارتھنا کو آؤٹ کیا۔ گنارتھنا 11 چوکوں سمیت 55 گیندوں پر 71 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہی۔
کپتان مانودی ڈولانسا نانایاکارا، نے بھی 18 گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ ناقابل شکست 17 رنز بنائے۔
سری لنکا ویمن انڈر 19 نے 20 اوورز میں 134-2 پر اپنی اننگز کا اختتام کیا ۔ پاکستان ویمن انڈر 19 کی جانب سے ماہم اور زیب النساء صرف دو وکٹیں لینے والی کھلاڑی تھیں۔
ایمن فاطمہ اور سمیعہ افسر نے پاکستان ویمن انڈر 19 کو 42 رنز کے ابتدائی اسٹینڈ کے ذریعے تعاقب کے لیے ٹھوس آغاز فراہم کیا۔
رشمیکا سیونڈی نے شراکت کا خاتمہ کیا کیونکہ اس نے پاور پلے کے آخری اوور میں سمیہ کو 26 رنز پرآؤٹ کیا۔
اس کے فوراً بعد ماہم انیس (6، 15b) کو یاسنتھی ہیراتھ، کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ کردیا گیا۔ ایمن کے بلے نے 40 میں سے 38 رنز بنائے، جس میں پانچ چوکے شامل ہیں وہ سری لنکا کی کپتان نانایاکارا ،کا شکار ہوئیں۔
وکٹ کیپر بلے باز کومل خان نے 36 میں سے 17 کا اضافہ کیا، جس میں ایک چوکا بھی شامل تھا، ہ وہ آخری اوور میں سیونڈی کی بولنگ پر کیچ ہو گئیں۔
زوفشان ایاز نے سات میں سے ناقابل شکست آٹھ رنز بنائے، پاکستان ویمن انڈر (19) 134 رنز کےتعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 103-4کا مجموعی سکوربنا سکی.
سری لنکا کے گیند بازوں میں سیونڈی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہیراتھ اور نانایاکارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ویمن انڈر 19 کا اگلا میچ میزبان بنگلہ دیش ویمن انڈر 19 کے خلاف بدھ 31 جنوری کو ہوگا۔