Wednesday, July 3, 2024
انڈیاپاکستانی قوم کی سیمی فائینل کھیلنے کی امید: ساوتھ آفریقہ کے ہاتھوں...

پاکستانی قوم کی سیمی فائینل کھیلنے کی امید: ساوتھ آفریقہ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست

دوسری امنگز کے آغاز سے ہی بلیک کیپس کی پرفرمانس کافی مایوس کُن رہی اور دوسرے اوور سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا جب ڈیئون کونوے 2 رنز کے ساتھ پویلین واپس لوٹ گئے۔ وکٹیں گرنے کا سلسلہ اٹھارویں اوور تک وقتاً فوقتاً جاری رہا اور یوں اٹھارویں اوور کے اختتام تک نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم 90 کے اسکور پر پویلین واپس لوٹ چکی تھی. آفریقی ٹیم کی تباہ کُن باؤلنگ کے سامنے ڈبلیو ینگ٬ ڈی مچِل اور جی فیلِپ کے علاوہ اور کوئی بلےباز مزاحمت نہ کر سکا.

وکٹیں گرنے کا یہ سلسلہ پچیسیوں اوور تک جاری رہا اور کیویز کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتی رہیں چھبیس اوورز کا کھیل مکمل ہونے تک نیوزی لینڈ کے سات کھلاڑی پویلین کی راہ لے چکے تھے جبکہ ٹیم کا اسکور محض 109 رنز تھا.

آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان نیوزی لینڈ کی ٹیم ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ میں 200 رنز کا فگر بھی عبور نہ کرسکی اور پینتیسویں اوور میں ہی پوری کیویز ٹیم 167 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور یوں ساوتھ آفریقہ 190 رنز کے بڑے مارجن سے آئی .سی .سی. ورلڈ کپ 2023 کا یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔
آج کی اس جیت کے ساتھ ساوتھ آفریقہ، ٹیمز کی فہرست میں 12 پوائنٹس کے ساتھ اول پوزیشن پر ہے اور نیو زی لینڈ کی ٹیم 8 پوائینٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پہ ہے۔

دیگر خبریں

Trending