South Asian Games likely to be postponed again-X
ساوتھ ایشین گیمز کے ایک سال کے لیے مزید ملتوی ہونے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق ناگزیر وجوہات کے باعث گیمز کے انعقاد پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، حالانکہ ان مقابلوں کو 23 سے 31 جنوری 2026 تک شیڈول کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ متوقع گیمز کے لیے بھارت کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق موصول نہیں ہوئی، جبکہ بھارت کے زیرِ اثر چند دیگر ممالک نے بھی شرکت کی تصدیق نہیں کی اس صورتحال کے پیش نظر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے اجلاس میں جلد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ ساوتھ ایشین گیمز آخری بار 2019 میں نیپال میں منعقد ہوئے تھے اس کے بعد پاکستان کو میزبانی ملنا تھی، تاہم پہلے 2021 میں کورونا وبا کے باعث اور بعد ازاں دیگر وجوہات کی بنا پر گیمز متعدد بار ملتوی ہوتے رہے گیمز لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔



