اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، جمعہ کو جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم سہ ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں پی سی ہوٹل لے جایا گیا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم دبئی کے راستے لاہور پہنچی اور آج مکمل آرام کرے گی۔
ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز 12:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کرے گی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے پہلے ہی لاہور پہنچ چکی ہے۔