Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹجنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان: جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم لاہور پہنچ گئی

جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان: جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم لاہور پہنچ گئی

Published on

spot_img

جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان: جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم لاہور پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم جمعہ کو پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جو اگلے ہفتے ہونے والی ہے۔

لورا ولوارڈٹ کی قیادت میں جنوبی افریقی اسکواڈ نے جوہانسبرگ سے سفر شروع کیا اور دبئی کے راستے لاہور پہنچا۔

میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہونے کے باعث ٹیم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے لاہور سے ملتان روانہ ہوگی۔

پروٹیز 16، 18 اور 20 ستمبر کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں گرین شرٹس کا سامنا کریں گے۔

پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ آتا ہے جبکہ جنوبی افریقہ بنگلہ دیش، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ گروپ میں ہے۔

پاکستانی اسکواڈ:فاطمہ ثنا (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال (فٹنس سے مشروط)، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبہ حسن۔

پروٹیز سکواڈ:لورا وولوارڈٹ (کپتان)، مائیک ڈی رائیڈر، تزمین برٹس، سینالو جافتا، اینیک بوش، نادین ڈی کلرک، اینری ڈیرکسن، ماریزانے کیپ، سنی لوس، سیشنی نائیڈو، چلو ٹریون، آیاندا ہلوبی، آیابونگا کھاکا، نونباوکلو، نونباکو۔

شیڈول:
ستمبر16 – پہلا ٹی ٹوئنٹی، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم (شام7 بجے)

ستمبر18 – دوسرا ٹی ٹوئنٹی، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم (شام 7 بجے )

ستمبر20 – تیسرا ٹی ٹوئنٹی، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم (10 بجے )

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this