Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsمیرے شہد میں کچھ ملایا گیا،کھایا تو طبیعت بگڑ گئی: بشریٰ بی...

میرے شہد میں کچھ ملایا گیا،کھایا تو طبیعت بگڑ گئی: بشریٰ بی بی کا الزام

Published on

میرے شہد میں کچھ ملایا گیا،کھایا تو طبیعت بگڑ گئی: بشریٰ بی بی کا الزام

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا، واپس جا کے شہد کھایا تو طبیعت بگڑ گئی۔

اڈیالہ جیل میں قائم کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پراڈیالہ جیل پیشی کےلیےآئی تو بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا، میں شہد استعمال کرتی ہوں واپس جا کے شہد کھایا تو طبیعت بگڑ گئی۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی، بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز اور ملک وقوم کی خاطر جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔

کمرہ عدالت میں گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کو بات کرنے سے روکتے رہے، اس دوران بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کا بازو پکڑ کے پیچھے لےگئے جس پر بشریٰ بی بی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بے ضمیر لوگوں سےنہیں باضمیر لوگوں سےمخاطب ہوں، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو وہ بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے، بانی پی ٹی آئی نے اقتدار میں اور اقتدار کے بعد کبھی کسی کو نہ نقصان پہنچایا اور نہ کسی کو مارنےکا کہا، بانی پی ٹی آئی کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں ہے، یہ کچھ بھی کرلیں یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالات بہتری کی جانب نہیں جا رہے، اگر حالات ٹھیک ہوتے تو رانا ثنا اللہ کی جانب سے ایسا بیان نہ دیا جاتا، چیزوں کو بہتری کی طرف جانا چاہیے تھا مگر جانہیں رہے۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this