اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے تمام اضلاع میں اسکول بند کردیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام سرکاری اور نجی اسکول 17 نومبر تک بند رہیں گے۔
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش ِنظر تمام اضلاع میں اسکول بند کر رہے ہیں، فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی اسکولز 17 نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تعلیمی نقصان کا احساس ہے مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں، بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کے لیے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا۔
صوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیشِ نظر متبادل حکمتِ عملی جلد لا رہے ہیں، عوام بھی شعور کا مظاہرہ کریں، اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں۔