Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

سموگ: لاہور میں ریستوران بند ہونے سے ’اربوں کا نقصان‘

toggleheader

سموگ: لاہور میں ریستوران بند ہونے سے ’اربوں کا نقصان‘

ریستوران ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ریستوران بند کرنے سے اربوں روپے کا نقصان اور لاکھوں ملازم روزگار سے محروم ہو سکتے ہیں۔
شدید سموگ کے باعث لاہور ہائی کورٹ کے جمعے کو جاری ہونے والے ایک حکم پر پنجاب حکومت نے لاہور سمیت وسطیٰ پنجاب میں ریستوران رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔جبکہ ماہر قانون صاحب زادہ مظفر نے بتایا کہ ’ماہرین کی عدالت میں دی گئی رپورٹ کے مطابق اگر حکومت یہ سخت اقدامات نہ کرتی تو اب تک شہر میں ایئر کوالٹی انڈکس 900 تک بھی پہنچ سکتا تھا۔‘

صوبائی حکومت پہلے ہی تعلیمی ادارے ہفتے میں دو دن بند، مارکیٹیں ہفتے میں دو دن تین بجے کھولنے اور اتوار کو بند رکھنے کا حکم دے چکی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں سموگ کے باعث بچوں اور بڑوں میں نزلے، زکام، سینے کے انفیکشن، بخار اور سانس کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں۔لاہور کے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ چکا ہے اور صرف میو ہسپتال میں یومیہ 300 سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق اکتوبر سے رواں ہفتے کے دوران لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس میں نمایاں کمی نہیں آ رہی اور انڈکس تین سے پانچ سو تک برقرار ہے جبکہ حکومت نے 29 نومبر کو 40 فیصد بادل آنے پر مصنوعی بارش کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

ریستوران ایسویس ایشن پاکستان کے صدر عامر قریشی کے بقول، ’ہفتے اور اتوار کو کاروبار زیادہ ہوتا ہے، پابندی سے اربوں روپے کا نقصان اور لاکھوں ملازم روزگار سے محروم ہو سکتے ہیں۔’عدالت اور حکومت جوہر ٹاون کے ریستوران رات 10 بجے خصوصی طور پر بند کرانے میں معلوم نہیں اتنی سختی کیوں کر رہی ہے؟‘
ریستوران رات 10 بجے بند کرنے کا مقصد اور مالی نقصان:

ماہر قانون صاحب زادہ مظفر کے مطابق ’گذشتہ چار سال سے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔اس میں ہر سال اقدامات کا حکم دیا جاتا ہے لیکن ہر سال سموگ میں شدت آ رہی ہے۔ اس بار بھی عدالت نے سخت اقدامات کا حکم دیا کیونکہ ایسے اقدامات نہ کیے گئے تو شہر میں سانس لینا مشکل ہوجائے گا۔

Post navigation

Previous: اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن مہم چلائیں گے
Next: لاہور میں فائرنگ سےمیڈیکل کی طالبہ قتل

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.