Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلمانچسٹر کے مقامی سر جم ریٹکلف کا مانچسٹر یونائیٹڈ میں 300 ملین...

مانچسٹر کے مقامی سر جم ریٹکلف کا مانچسٹر یونائیٹڈ میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

Published on

spot_img

ایک اہم پیش رفت میں، 71 سالہ سر جم ریٹکلف، پیٹرو کیمیکل کمپنی اینیوس کے چیئرمین اور مانچسٹر کے رہائیشی، نے مانچسٹر یونائیٹڈ میں $300m کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ مالیاتی انجیکشن کے ساتھ ساتھ، ریٹکلف نے کلب کے اندر بہتری لانے کے لیے اینیوس سپورٹ گروپ کی مدد سے عالمی مہارت اور ٹیلنٹ لانے کے لیے اپنی لگن کا اظہار کیا ہے۔

Sir Jim Ratcliffe investment in Manchester United.
Sir Jim Ratcliffe investment in Manchester United.

یہ خبر گلیزر فیملی کے کلب کو فروخت کرنے کے بارے میں سوچنے کے بعد منظر عام پہ آئی ہے، جس میں سر ریٹکلف کی بولی میں ایک نمایاں رہی۔ امریکی خاندان نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 2005 میں £790m میں حاصل کیا تھا . 13 ماہ کے اسٹریٹجک غور و فکر کے بعد، سر ریٹکلف نےمستقبل کی سرمایہ کاری کے عزم کا عیادہ کیا ہے جس میں خاص طور پر اولڈ ٹریفورڈ کا گراونڈ شامل ہے.

Manchester's billionaire  buys Manchester United.
Sir Ratcliffe buys Manchester United.

جبکہ قطری بینکر ، شیخ جاسم بن حمد الثانی نےپہلے کلب کی 100% ملکیت حاصل کرنے کی دلچسپی ظاہر کی تھی، مگر ان کی طرف سے یہ بولی اکتوبر میں واپس لے لی گئی تھی، جس کے بعد ریٹکلف بنیادی دعویدار ثابت ہوئے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے حالیہ آن فیلڈ چیلنجوں کو تسلیم کرتے ہوئے، ریٹکلف نے کلب کے لیے اپنی زندگی بھر کی حمایت پر زور دیا اور یونائیٹڈ کو انگلش، یورپی، اور عالمی فٹ بال کے عروج پر بحال کرنے کے مشترکہ عزائم کا خاکہ پیش کیا۔ یہ معاہدہ فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے، جس کی توثیق کے لیے چھ سے آٹھ ہفتے کا عمل متوقع ہے، جو کہ پریمیئر لیگ سے کلیئرنس سمیت روایتی ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ سپورٹرز ٹرسٹ (مسٹ) نے کہا کہ “شائقین آج بہت ملے جلے جذبات رکھتے ہیں” ٹرسٹ نے مزید کہا کہ اس کی خواہش ہے کہ ریٹکلف کا حصہ 25 فیصد سے زیادہ ہو پاتا اور یہ ایک “پہیلی ہے کہ کوئی بھی ادارہ اپنے بنیادی کاروبار کو اقلیتی شیئر ہولڈر کے ہاتھ میں کیسے دے سکتا ہے، اور یہ عملی طور پر کیسے کام کرتا ہے”۔ “اب یہ کلب کے مالکان اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مناسب طریقے سے وضاحت کریں کہ یہ نیا ڈھانچہ کیسے کام کرے گا، نئی سرمایہ کاری کی ہدایت کہاں کی جائے گی اور اس سے ٹیم کو میدان میں کیسے فائدہ ہوگا. “آج کا دن مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے بہت مشکل سالوں کے بعد ایک قدم آگے بڑھ سکتا ہے۔ لیکن گلیزرز اب بھی انچارج ہیں، لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ یونائیٹڈ کے شائقین شک میں رہیں گے”

یاد رہے کہ کلب اب تک امریکی نژاد خاندان ” گلیزرز” کی ملکیت ہے جس پہ مانچسٹر کے مقامی باشندے شدید تشویش کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں.

Glazers out, Manchester United fans protesting against the present club owners.
Glazers out, Manchester United fans protesting.

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...