Sunday, January 5, 2025
HomeTop Newsپنجاب اساتذہ کی کمی، پنجاب بھر میں عارضی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

پنجاب اساتذہ کی کمی، پنجاب بھر میں عارضی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

Published on

پنجاب اساتذہ کی کمی، پنجاب بھر میں عارضی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اساتذہ کی کمی کے باعث صوبے بھر میں عارضی بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے سکولوں کو اس وقت تقریباً سوا لاکھ اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے، ان سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں سکول کونسلز کے ذریعے 30 ہزار عارضی اساتذہ رکھے جائیں گے، ان عارضی اساتذہ کو ڈیلی ویجز کی بنیاد پر ادائیگیاں کی جائیں گی، واجبات کی ادائیگی سکول کونسل کی منظوری سے کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سکول کونسل کو اضافی فنڈز جاری کیے جائیں گے، سکول کونسلز خود سے بھی تعلیمی اداروں کے لیے فنڈز کا بندوبست کرسکتی ہے جب کہ مستقل اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے پنجاب ٹیچرز یونین کا موقف ہے کہ عارضی اساتذہ کی بھرتی سے تعلیمی نظام میں بہتری نہیں آئے گی، حکومت عارضی کی بجائے مستقل اساتذہ کی بھرتی پر انحصار کرے تو بہتر ہوگا۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کی نجکاری اور انہیں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ سسٹم کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی مرحلے میں مستقل اساتذہ کی کمی والے سرکاری اسکولوں کو فوری طور پر پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے زیر انتظامات کر دیا جائے گا جب کہ محکمہ نے اس عمل کو تیز کرنے کے لیے ایک ہفتے کے اندر ایسے سکولوں کی فہرستیں طلب کی ہیں، اس ضمن مین اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کریں جس میں کلاس رومز، اسٹاف روم، ہال، بند کمرے، عمارت کا کل رقبہ، اور اندراج شدہ طلبا و طالبات کی تعداد شامل ہیں۔

Latest articles

کیپ ٹاون ٹیسٹ: پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں 1 وکٹ پر 213 رنز بنا لیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان شان مسعود اور اسٹار بلے...

پاکستان 194 رنز پر آل آوٹ، جنوبی افریقہ نے فالو آن نافذ کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے اتوار کو نیو لینڈز...

چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب کا لندن میں فوری علاج کرانے کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے ہفتے کو...

More like this