الرئيسيةکھیلکرکٹپہلے بنگلہ دیشی شرف الدولہ آئی سی سی ایلیٹ امپائر پینل میں...

پہلے بنگلہ دیشی شرف الدولہ آئی سی سی ایلیٹ امپائر پینل میں شامل

Published on

spot_img

پہلے بنگلہ دیشی شرف الدولہ آئی سی سی ایلیٹ امپائر پینل میں شامل

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق 47 سالہ شرف الدولہ جو گزشتہ سال بنگلہ دیش کی جانب سے ورلڈ کپ کے میچ کی ذمہ داری سنبھالنے والے پہلے امپائر بنے تھے، 2006 سے بین الاقوامی پینل میں شامل تھے۔

شرف الدولہ نے آئی سی سی کے ایک بیان میں کہا کہ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں نام آنا ایک بڑا اعزاز ہےپینل پر اپنے ملک سے پہلا ہونا اسے مزید خاص بناتا ہے اور میں اپنے اندر دکھائے گئے ایمان کو درست ثابت کرنے کا منتظر ہوں۔

ایلیٹ امپائر پینل مردوں کے زیادہ تر ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں فرائض انجام دینے کا ذمہ دار ہے میچ ریفری پینل ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچوں کی بھی نگرانی کرتا ہے۔

سابق آف اسپنر شرف الدولہ 2001 میں کمر کی انجری کی وجہ سے صرف ایک سیزن کے بعد اپنا فرسٹ کلاس کیریئر ختم کرنے پر مجبور ہوئے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ے کرکٹ آپریشنز مینیجر کے طور پر شامل ہوگئے۔

انہوں نے امپائر بننے کے لیے بی سی بی کی نوکری چھوڑ دی اور اب تک 10 ٹیسٹ 63 ایک روزہ بین الاقوامی اور 44 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچوں کی نگرانی کر چکے ہیں۔

آئی سی سی کے سربراہ جیوف ایلارڈائس نے انہیں کئی سالوں کی مسلسل کارکردگی کے لیے ایک مستحق انعام قرار دیا۔

پینل میں، شرف الدولہ ابن شاہد انگلینڈ کے تین امپائرز مائیکل گف، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور رچرڈ کیٹلبرو کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے پال ریفل اور روڈنی ٹکر کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ پینل میں سری لنکا سے کمار دھرماسینانیوزی لینڈ سے کرسٹوفر گیفانی، جنوبی افریقہ سے ایڈرین ہولڈسٹاک، بھارت سے نتن مینن، پاکستان سے احسن رضا اور ویسٹ انڈیز سے جوئل ولسن شامل ہیں۔

آئی سی سی نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کے کرس براڈ نے اپنے ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

براڈ، جو 2003 سے پینل میں شامل ہیں، 123 ٹیسٹ، 361 ون ڈے اور 135 ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں ریفری کر چکے ہیں۔

آئی سی سی کا ایلیٹ پینل آف میچ ریفری اب چھ ارکان پر مشتمل ہے: آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون، نیوزی لینڈ کے جیف کرو، سری لنکا کے رنجن مدوگالے، زمبابوے کے اینڈی پائکرافٹ، ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن، اور بھارت کے جواگل سری ناتھ۔

Latest articles

ایل کلاسیکو: روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی مقابلہ، بارسلونا کی ریال میڈرڈ کو 0-4 سے شکست

ایل کلاسیکو: روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی مقابلہ، بارسلونا کی ریال میڈرڈ کو 0-4...

ایرانی سپریم لیڈر کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ’ایکس‘ نے انکا اکاؤنٹ معطل کر دیا

ایرانی سپریم لیڈر کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ’ایکس‘ نے انکا اکاؤنٹ معطل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 91 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 91 ہزار کی حد بھی عبور کر...

اسرائیل کے حملے کا موثر جواب دینے کے لیے اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کریں گے، ایران

اسرائیل کے حملے کا موثر جواب دینے کے لیے اپنے تمام دستیاب وسائل...

More like this