Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے نئی سیاسی جماعت “عوام پاکستان” پارٹی کو باقاعدہ لانچ کر دیا

شاہد خاقان عباسی کی جماعت کی رجسٹریشن سے پہلے اعتراض سامنے آگیا

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے نئی سیاسی جماعت “عوام پاکستان” پارٹی کو باقاعدہ لانچ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام پاکستان پارٹی کوباقاعدہ لانچ کر دیا،نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا نعرہ ”بدلیں گے نظام“ رکھا گیا ہے،شاہد خاقان عباسی پارٹی کے کنوینراور مفتاح اسماعیل سیکرٹری جنرل منتخب۔عوام پاکستان پارٹی کے جھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا رکھا گیا جس میں پارٹی کا نام سفید رنگ سے تحریر ہے۔

عوام پاکستان پارٹی کے دیگر رہنماؤں میں سردارمہتاب عباسی، سابق وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ظفر مرزا، سابق صوبائی وزیر پنجاب زعیم قادری اور دیگر سیاسی رہنما شامل ہیں ۔ عوام پاکستان پارٹی کی باقاعدہ لانچنگ تقریب اسلام آبادمیں منعقد کی گئی۔

رکن آگنائزنگ کمیٹی فاطمہ عاطف نے بتایا کہ پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن 19 جون کو ہوئے جس میں شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا کنوئینر منتخب کیا گیا جبکہ مفتاح اسماعیل سیکرٹری کے طور پر منتخب ہوئے۔

شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک تکلیف میں ہے لیکن حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں، جو ملک دودھ پر بھی ٹیکس لگادے وہ اگلے سال کیا کرے گا؟ ہم جی ڈی پی کا ایک فیصد صحت پر خرچ کررہے ہیں، ملک سیاسی استحکام ہے نہ معاشی استحکام۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم سب تماشائی بنے بیٹھے ہیں، ملک میں برآمدات گررہی ہیں،مہنگائی بڑھ رہی ہے، ملک میں مہنگائی بڑھنے سے غریب آدمی پریشان ہے، کبھی نہیں سوچا تھا کہ ملک کی ایسی حالت ہوگی، جو لوگ اسٹیج پر بیٹھے ہیں کسی کو دعوت نہیں دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ خود آئے ہیں یہ پاکستان کو مشکل سے نکالنا چاہتے ہیں،تمام اسمبلیوں نےبجٹ پیش کیےلیکن کسی کوپرواہ نہیں کہ بچے اسکول سے باہرکیوں ہیں؟ جی ڈی پی کا ایک فیصد صحت پہ خرچ کررہے ہیں، مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے لیکن فکر نہیں ہے، ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو اقتدار کے لیے کرسیاں تلاش نہ کریں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو لوگ اسٹیج پر بیٹھے ہیں ان میں سے کسی کو دعوت نہیں دی، اسٹیج پر موجود لوگ خود آئے ہیں اور پاکستان کو مشکل سے نکالنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹبل سیاست کا حصہ ہیں لیکن ہر الیکٹبل قابل قبول نہیں ہے، ہماری جماعت میں شامل ہونے کے لیے صلاحیت بھی چاہیے ہوگی اورآپ کی شہرت بھی پاکستان کے عوام کے سامنے بہتر ہونی چاہیے، جن کی شہرت ٹھیک نہیں، وہ عوام پاکستان پارٹی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر قیمت پر اقتدار نہیں ڈھونڈھ رہے، وہ دوسری جماعتوں کو مبارک ہو، کیا ان کے اقتدار نے ملک کو، عوام کو کچھ دیا، ہماری جماعت میں ہو لوگ ہوں گے جو ملک کو کچھ دیں گے، لینے والے نہیں ہوں گے، لینے والے ملک نہیں بناتے، ملک ان لوگوں پر چلتا ہے جو کچھ دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں، جو کچھ دینا چاہتے ہوں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو لوگ پیسا چاہتے ہیں، ان کی بڑی تعداد ملک میں موجود ہے، یہ ایک مشکل سفر ہے، ہمارا آسان سفر ہماری اپنی جماعتوں میں تھا جن کا ہم حصہ رہے، ان کے اچھے برے کا حصہ ہے، جب سیاست ہر قیمت پر اقتدار رہ جائے تو اس کا حصہ رہنا ذرا مشکل ہوجاتا ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے عوام پاکستان پارٹی کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظام بدلنے کے لیے نئی سیاسی جماعت بنائی ہے۔

عوام پاکستان کے سیکرٹری مفتاح اسمٰعیل سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا یہ ملک ایسٹ انڈیا کمپنی چلارہی ہے، مڈل کلاس طبقے کو مارا جارہاہے، پاکستان کا نظام صرف اشرافیہ کے کام آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نظام پاکستان کو آگے نہیں بڑھنے دیتا، بجٹ میں نوکری پیشہ افراد پر ٹیکس دگنا کردیاگیا۔

مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ پاکستان نظام درست نہ ہونے کے سبب دنیا میں پیچھے رہ گیا ہے، ایک وقت تھا پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے امیر ملک تھا، یہ شکاری اور شکار کا نظام ہے، آج ہم بنگلادیش، ہندوستان اور نیپال سے پیچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ظالمانہ نظام بن گیا ہے عام پاکستانی ایک شکار ہے، یہ پاکستان اب ہمیں منظور نہیں ہے، قائد اعظم نے پاکستان اس لیے آزاد نہیں کیا کہ ہم جہالت میں قید رہیں، ملک میں شکاری اور شکار کا نظام ہے، ہم نوجوانوں کو مایوس دیکھنا نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے اس لیے پاکستان آزاد نہیں کرایا تھا،جہالت بھوک کی قید میں رہیں، اب عام لوگوں کو سیاست میں آنا ہے، بجٹ حکمرانوں کی ترجیحات کا بہترین عکاس ہے، حکمران ہمیں زندگی کا تحفظ بھی نہیں دے سکتے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ساوتھ سوڈان سے ہمارے ملک کا برا حال ہے، ایک وقت تھا پاکستان ایشیا میں سب سے آگے تھا، اب ہم سب سے پیچھے جارہے، پاکستان شکاری ظالمانہ نظام کے سبب سب سے پیچھے رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ نے حکمرانوں کی ترجیحات واضح کردی ہیں، نئی پارٹی اس لیے بنائی کہ یہ نظام صرف اشرافیہ کے کام آتا ہے، ہم سب حکومت میں رہے ہیں اور آج بھی وزیر بن سکتے ہیں، اس وزارت کا کوئی فائدہ نہیں جس میں آپ کام نہ کرسکیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم اس بات پہ پہنچے ہیں کہ نظام بدلنا ہوگا، 42فیصد بچے خوراک نہ ملنے سے جسمانی طور پر کمزور رہ جاتے ہیں، آج 10کروڑ پاکستانی غربت میں زندگی گزار رہے ہیں، پاکستان نظام درست نہ ہونے کے سبب دنیا میں پیچھے رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظالمانہ نظام بن گیا ہے عام پاکستانی ایک شکار ہے، یہ پاکستان اب ہمیں منظور نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے پاکستان اس لیے آزاد نہیں کیا کہ ہم جہالت میں قید رہیں، ملک میں شکاری اور شکار کا نظام ہے، ہم نوجوانوں کو مایوس دیکھنا نہیں چاہتے، اب عام لوگوں کو سیاست میں آنا ہے، بجٹ حکمرانوں کی ترجیحات کا بہترین عکاس ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکمران ہمیں زندگی کا تحفظ بھی نہیں دے سکتے، نئی پارٹی اس لیے بنائی کہ یہ نظام صرف اشرافیہ کے کام آتا ہے، اس وزارت کا کوئی فائدہ نہیں جس میں آپ کام نہ کرسکیں۔

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مہتاب عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان کو مایوسی کے عالم میں دھکیل دیا ہے، آج سے 30 سال قبل پاکستان میں ایسی مایوسی نہیں تھی، پاکستان کےترقی نہ کرنےکی وجہ وہ طبقہ ہےجس نےتمام وسائلپر قبضہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ دارسیاسی جماعتیں بھی ہیں، ہم اس نظام اورسیاسی جماعتوں کا حصہ رہےلیکن ہم اپنا حصہ نہ ڈال سکے، سیاسی جماعتیں صرف ایک شخص کا نام ہے جو سربراہ ہے، اس نظام کو اب بڑے آپریشن کی ضروت ہے، ان لوگوں کوسسٹم سےالگ کرنےکی ضروت ہے۔

Tags: پاکستان شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل

Post navigation

Previous: یورو 2024: کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد رونالڈو پرتگال کے ساتھ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں ناکام
Next: یورو 2024: انگلینڈ نے سوئزرلینڈ کو پنالٹیز پر شکست دے سیمی فائنل میں جگہ محفوظ کرلی

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

یہ بھی پڑہیے

Tehran's command structure affected, details of the assassinations of important figures revealed
  • Editor's Pick
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

تہران کی کمانڈ اسٹرکچر متاثر، اہم شخصیات کی شہادتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

PSL 11: Karachi Kings beat Quetta Gladiators by 14 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Missile and drone attack on Riyadh failed, Saudi air defense averted major threat
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ریاض پر میزائل و ڈرون حملہ ناکام، سعودی فضائی دفاع نے بڑا خطرہ ٹال دیا

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.