Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان کے سابق کرکٹر کی شاہین آفرید ی پرتنقید

پاکستان کے سابق کرکٹر کی شاہین آفرید ی پرتنقید

Published on

spot_img

پاکستان کے سابق کرکٹر کی شاہین آفرید ی پرتنقید

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عتیق الزماں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوران بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ شاہین آفریدی کے جھگڑے کے حوالے سے رپورٹس پر تبصرہ کیا۔

ایک کوالیفائیڈ کوچ عتیق نے شاہین آفریدی سے مایوسی کا اظہار کیا اور زور دیا کہ پیسر کو اپنا سر نیچے رکھ کر نیٹ میں نو بال نہ کرانے کی کوشش کرنی چاہیے تھی۔

عتیق الزماں نے کہا کہ اگر محمد یوسف بھائی نے ایسا کہا تو شاہین آفریدی کو وہ کمنٹ نہیں کرنا چاہیے تھا جو انہوں نے کیا تھا مجھے یقین نہیں ہے کہ انہوں نے ایسا کیا ہے کہ نہیں کیونکہ یہ صرف افواہیں ہیں اگر انہوں نے ایسا کیا تو میں واقعی مایوس ہوں کیونکہ یوسف بھائی شاہین آفریدی سے بڑا نام ہے ۔

لہذا، وہ سمجھ گئے کہ احترام نام کی کوئی چیز ہوتی ہے اگر کوچ آپ کو ہدایت دے تو آپ کو اپنا سر نیچے رکھنا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے کہ نیٹ میں نو بال نہ پھینکیں۔

حالیہ اطلاعات کے مطابق، شاہین آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل ٹیم کے دورے کے دوران بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ گرما گرم بحث میں مصروف ہوگئے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ ہیڈنگلے میں پاکستان کی نیٹ پریکٹس کے دوران پیش آیا جب شاہین سابق بلے باز کے ساتھ زبانی کلامی تبادلے میں مصروف تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹنگ کوچ نے شاہین آفریدی کی نیٹ میں مسلسل نو بالز کی طرف اشارہ کیا۔

ذرائع کے مطابق شاہین نے بعد ازاں بیٹنگ کوچ سے معافی مانگ لی جب کہ ٹیم انتظامیہ نے بھی ان کی بدتمیزی پر سرزنش کی۔

تاہم اس واقعے کو لمحہ فکریہ قرار دیا گیا اور شاہین آفریدی کی جانب سے محمد یوسف سے معافی مانگنے کے بعد یہ باب بند ہو گیا۔

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this