Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹشبیر احمد ریجنل کوچ کے عہدے سے مستعفی

شبیر احمد ریجنل کوچ کے عہدے سے مستعفی

شبیر احمد ریجنل کوچ کے عہدے سے مستعفی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد نے نچلی سطح پر کرکٹ کی حالت پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کے کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ان کا استعفیٰ اس بات پر مسلسل مایوسی کے بعد آیا ہے جسے انہوں نے میرٹ کی کمی اور بڑے پیمانے پر جانبداری کے طور پر بیان کیا، جو مقامی کرکٹ میں نوجوان ٹیلنٹ کی نشوونما میں رکاوٹ ہے۔

سوشل میڈیا پر، شبیر نے اپنی شکایات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی خدمت کرنے کا عہد کیا تھا، لیکن ناانصافیوں اور نظامی مسائل نے مؤثر طریقے سے کام کرنا ناممکن بنا دیا ہے۔

شبیر احمد کا کہنا تھا کہ مایوسی اور تکلیف ہے لیکن گراس روٹ کرکٹ سے الگ ہو رہا ہوں، پی سی بی نے مجھے قومی سطح پر موجودہ اسٹرکچر میں کوئی پیشکش نہیں کی۔

دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد کی جانب سے کرکٹ میں سفارشی کلچراور الزامات کے معاملے پر ذرائع پی سی بی کا کہناہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شبیر احمد کے خلاف انکوائری کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے کوچ شبیر احمد اور ایک کھلاڑی حذیفہ شفیق پر ڈسپلن کی انکوائری بٹھائی گئی تھی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کوچ شبیر احمد نے ڈی جی خان کے سینیئر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حذیفہ شفیق پر ڈسپلن کے الزامات لگائے، تاہم پی سی بی کی انکوائری میں کھلاڑی کو الزامات سے بری کیا گیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کوچ شبیر احمد کھلاڑی کے خلاف ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کر سکے، شبیر احمد نے انکوائری رپورٹ پر فیصلے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر الزامات لگا دیے۔

یاد رہے کہ شبیر احمد نے پاکستان کی جانب سے 10 ٹیسٹ22 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا اور مجموعی طور پر 84 وکٹیں لیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments