Saturday, January 11, 2025
HomeTop Newsسینئر صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے مبینہ طور پر ’اغوا‘،...

سینئر صحافی مطیع اللہ جان اسلام آباد سے مبینہ طور پر ’اغوا‘، بیٹے کا دعویٰ

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے بیٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد کو بدھ کی رات نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔

صحافی مطیع اللہ جان کے ایکس اکاؤنٹ پر صبح 5 بجکر 9 منٹ پر کی گئی پوسٹ میں ان کے بیٹے نے بتایا ہے کہ مطیع اللہ جان کو آج رات 11 بجے پمز کی پارکنگ سے نامعلوم اغوا کاروں نے ثاقب بشیر کے ساتھ ایک نامعلوم گاڑی میں اغوا کر لیا۔

پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ’یہ واقعہ اسلام آباد میں ہونے والے مظاہروں کی ان کی جرات مندانہ کوریج کے بعد پیش آیا ہے’۔

مطیع اللہ جان کے بیٹے وحید مراد کے مطابق نامعلوم افراد نے ثاقب بشیر کو بعد میں اسلام آباد کے سیکٹر I-9 میں چھوڑ دیا تاہم، مطیع اللہ جان کو اٹھا کر لے گئے جو اب تک لاپتہ ہیں
مطیع اللہ کے بیٹے نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے والد کو فوری طور پر چھوڑا جائے اور ان کے گھر والوں کو ان کے ٹھکانے سے آگاہ کیا جائے، انہوں نے ’X‘ پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے والد کے اغواء کی خبر دی۔

سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ مطیع اللہ جان اور ایک اور صحافی ثاقب بشیر کو 26 نومبر کی رات نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this