Sunday, September 29, 2024
HomeTop Newsسینیٹر مشتاق احمد نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ...

سینیٹر مشتاق احمد نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا

سینیٹر مشتاق احمد نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر مشتاق احمد نے الیکشن کمیشن کو غداری کا مرتکب ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ۔

سینیٹ کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کرنے والے قومی مجرم ہیں، آئین کے غدار ہیں، الیکشن کمیشن غداری کا مرتکب ہواہے ، الیکشن کمیشن نے ڈرگ مافیا کو بھی الیکشن میں جتوایا ، الیکشن کمیشن عوام سے معافی مانگے .

انہوں نے کہا کہ بلٹ نے بیلٹ اور گولی نے پرچی کو اغواء کیا ہے ، اس الیکشن نے ملک کو معاشی بھران میں دھکیل دیاہے ، الیکشن معاشی استحکام کیلئے کرایا جاتا ہے ، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروانے میں مکمل ناکام رہا ہے .

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ دھاندلی کرنے والے ملکی سالمیت سے کھیل رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر شفاف انتخابات میں ناکامی پر استعفیٰ دیں ، سوشل میڈیا بندش انسانی حقوق پر ڈاکا ہے ، یہ ایک جعلی الیکشن تھا جس سے جعلی حکومت بنے گی ، دھاندلی کرنے والے قومی مجرم ہیں اور آئین کے غدار ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے ۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments